28 July 2019 - 22:08
News ID: 440922
فونت
ابو علی البصری :
ابو علی البصری نے کہا : عراق کی مسلح افواج نے زمینی اور فضائی حملے کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ میں محمکہ انٹیلی جینس اور دہشت گردی کے خلاف مہم سے متعلق ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے ملک میں رواں سال کے سب سے بڑے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

عراق کی وزارت داخلہ میں محمکہ انٹیلی جینس اور دہشت گردی کے خلاف مہم سے متعلق ادارے کے ڈائریٹر جنرل ابو علی البصری نے ایک گفتگو میں دہشت گردوں کے، اس ناکام منصوبے کا مقصد اپنے وجود کو ظاہر کرنے کی دہشت گردوں کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی مسلح افواج نے زمینی اور فضائی حملے کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی اس سازش کو وقت سے پہلے ناکام بناتے ہوئے نینوا میں تقریبا ایک سو ساٹھ اور بغداد میں چالیس سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسی طرح بصرے میں ان چار دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا جو بغداد، اربیل، بصرہ اور دیگر علاقوں میں کار بم دھماکے اور خودکش حملے کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عراق میں ایک عرصہ سے اسلام دشمن عناصر ملک میں دہشت گردی میں مشغول تھے جسے اب عراق کی فوج کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل کر رہی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬