رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنهای نے اپنے ایک حکم میں آیت الله رمضانی کو عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کونسل کا سربراہ مقرر کیا ۔
رہبر انقلاب اسلامی کے رہبر معظم آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے حکم کا مکمل متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب حجتالاسلام والمسلمین آقائے الحاج شیخ رضا رمضانی دام توفیقہ
عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی سپریم کونسل کے محترم اراکین کی تجویز پر، جناب عالی کو جو کہ اخلاص، علمی تجربے اور بیرون ملک طویل فعالیت جیسے پس منظر کے مالک ہیں اس اسمبلی کا سیکریٹری جنرل مقرر کرتا ہوں۔
امید ہے کہ آپ ارتقائی نقطۂ نظر اور حساس بین الاقوامی حالات نیز پیروان اہل بیت علیہم السلام کے اہم مقام کے تقاضوں پر استوار انداز فکر نیز جوان، مفید و مؤثر اور تجربہ کار فکری قوتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، علماء و مفکرین ـ بالخصوص اسمبلی کی سپریم کونسل اور مجلس عمومی کے اراکین کے ساتھ مؤثر رابطوں کے بدولت خالص اسلام کی تعلیمات کی نشر و اشاعت اور امت مسلمہ کی وحدت و یکجہتی کے فروغ میں کامیاب و کامران ہوں۔
ضروری سمجھتا ہوں کہ اسمبلی کے انتظام و انصرام کے سلسلے میں جناب حجت الاسلام آقائے اختری کی طویل المدت اور مخلصانہ محنت اور کوششوں کا شکریہ ادا کروں۔
خداوند عالم سے فرائض منصبی میں سب کی کامیابی و توفیقات کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای