‫‫کیٹیگری‬ :
26 August 2019 - 19:49
News ID: 441142
فونت
آٹھویں غدیر فیسٹویل کے آغاز پر، حرم امام علی علیہ السلام کے جنوبی گدستہ کی رونمائی کی گئی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، آٹھویں غدیر فیسٹویل کے آغاز پر، اسلامی جمھوریہ ایران کے مقامات مقدسہ کی ذریعہ تعمیر شدہ حرم امام علی علیہ السلام کے جنوبی گدستہ کی رونمائی کی گئی ۔

اس رونمائی کے پروگرام میں حرم امام علی علیہ السلام کے متولی ، نجف اشرف کے گورنر، سیکوریٹی مراکز کے ذمہ داران ، صوبہ کی سیاسی اور سماجی شخصتیں ، مقدس مقامات اور مقبروں کے نمائندگان ، مراجع تقلید عظام کے نمائندے ، حوزات علمیہ ، یونیورسٹیز کی شخصیتیں ، میڈیا سپورٹرس ٹیم اور زائرین نے شرکت کی ۔

حرم امام علی علیہ السلام کے متولی یوسف الشیخ راضی نے کہا: غدیر فقط ایک تاریخی واقعہ نہیں ہے جس کے مسلمان شاھد تھے بلکہ ایمان و عقائد کا حصہ اور شریعت اصیل محمدی (صلی الله علیه و آله و سلم) کا رکن ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام، خاتم الادیان ہے لہذا اس دین کو قیم اور رھبر کی ضرورت ہے جو اس دین کے فقهی، اخلاقی اور رسول اعظم حضرت محمد مصطفی (صلی الله علیه و آله و سلم) کی حکمت کے پرچم کو بلند کو رکھ سکے تاکہ یہ دین قیام قیامت تک انحراف کا شکار نہ ہوسکے ۔

حرم امام علی علیہ السلام کے متولی نے واضح طور سے کہا: عید سعید غدیر خم کی مناسبت سے حرم امام علی علیہ السلام نے آٹھویں غدیر فیسٹویل کا انعقاد کیا اور اس پروگرام کے ضمن میں حرم امام علی علیہ السلام کے جنوبی گدستہ کی رونمائی کی  ۔

مقدس مقامات کے تعمیری امور کے ذمہ دار محمد ذبیح کریمی نے حرم امام علی علیہ السلام کے تعمیری کام میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا اور خداوند متعال سے ان کی توفیقات میں اضافہ کی دعا کی ۔

واضح رہ کہ آٹھویں غدیر فیسٹویل نے گذشتہ شب کثیر زائرین ، مقدس مقامات اور مقبروں کے ذمہ داران ، مراجع تقلید عظام کے نمائندے، نجف اشرف کے گورنر، سیکوریٹی مراکز کے ذمہ داران ، صوبہ کی سیاسی اور سماجی شخصتیں ، حوزات علمیہ ، یونیورسٹیز کی شخصیتیں ، میڈیا سپورٹرس ٹیم کی شرکت میں آغاز ہوا ۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬