رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف عراق میں سے آیت الله سید سعید حکیم نے سرزمین عراق کے جوان طلبا اور اسٹوڈنٹس کو نصیحتیں کرتے ہوئے انہیں اتحاد و یکجہتی کے ساتھ عراق کو آباد کرنے اور اس کے مستقبل کو منور کرنے کی تاکید کی ۔
اس شیعہ مرجع تقلید نے ایک دوسرے سے رابطے ، شفقت و محبت اور ایک دوسرے کا احترام اور مفاھمت کو عراق کے آباد ہونے کا سبب جانا اور کہا کہ اختلاف اور تفرقہ اندازی ملک کے لئے ضرر رساں ہے کہ جس کے نتائج ہم سب نے اس سے پہلے کی حکومتوں میں بخوبی دیکھا اور محسوس کیا ہے ۔
آیت الله حکیم نے سبھی کو ملک کی مصلحتوں کو مقدم کرنے کی نصیحت کی اور سبھی سے مطالبہ کیا کہ عراق میں مختلف مذاھب اور ادیان کے ماننے والوں کو بخوبی پہچانیں خصوص جوان اور ہوشیار طلبا و اسٹوڈنٹس کو اختلافی اور نفرت انگیز باتوں سے دور رکھیں ، اتحاد و یکجہتی و ھمدلی کے ساتھ ملک کا مستقبل روشن کریں ۔
انہوں نے آخر میں خداوند متعال سے درخواست کی کہ طلبا و اسٹوڈنٹس کو ملک کے دفاع میں ان کی مدد کرے ، راستے کی سختیوں میں ان کی ہمراہی کرے اور ان کے درمیان اتحاد و یجکہتی قائم و دائم رکھے ۔/۹۸۸/ ن