26 August 2019 - 20:46
News ID: 441144
فونت
مرجع تقلید نجف اشرف آیت الله محمد یعقوبی نے ایرانی اساتذہ اور طلاب کے وفد سے نجف اشرف عراق میں ملاقات اور گفتگو کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف عراق میں سے آیت الله محمد یعقوبی نے ایرانی اساتذہ اور طلاب کے وفد سے نجف اشرف عراق میں ملاقات اور گفتگو کے دوران حوزات علمیہ کی کارکردگی ، تعلیمی اور تحصیلی طور طریقے سے آگاہی حاصل کی ۔

آیت الله یعقوبی نے اس ملاقات کے دوران تعلیمی ترقی کے حوالے سے ضروری اور موثر نکات بیان کئے ۔

انہوں نے علمی ترقی کے حوالے سے حوزہ علمیہ قم کی قدردانی کی اور کہا کہ حوزہ علمیہ قم فقہی اور خاص علمی مسائل کی بنیاد ہے ۔

آیت الله یعقوبی نے عالم اسلام میں فکری اور ثقافتی میدانوں میں مناسب ماحول سازی اور امت اسلامیہ میں اتحاد و یکجہتی کے تحفظ میں مراجع تقلید عظام کے اہم کردار کی تاکید کی ۔

انہوں نے غیر عرب طلاب کے لئے قرآنی زبان، عربی کا سیکھنا ضروری جانا اور تاکید کی کہ عربی زبان، دین اسلام کی ترویج میں طلاب اور مبلغین کی اہم ضرورت ہے کہ جو ان کے دوش پر ہے ۔

آیت الله یعقوبی نے آخر میں یاد دہانی کی کہ دینی تعلیمات اور اخلاقیات کو سمجھنے کے لئے امام علی(ع) کے سخن اور اپ کی وصیت پر عمل ضروری ہے ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬