‫‫کیٹیگری‬ :
08 September 2019 - 09:39
News ID: 441246
فونت
علامہ حسن ظفر نقوی :
علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کی ذات بابرکت اور آپکے خانوادے کی سیرت و کردار دنیا بھر کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ خداوند تعالیٰ کے احکام اسلام کے سنہری اصولوں کی پیروی اور اہلبیتؑ رسولﷺ کی اطاعت میں مسلمانوں کیلئے بہتری و بقا ہے۔

مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار اورنگی ٹاؤن کراچی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ امام حسینؑ کی ذات بابرکت اور آپکے خانوادے کی سیرت و کردار دنیا بھر کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ ان بزرگ اور خدا کی پسندیدہ ہستیوں نے اسلام اور انسانیت کیلئے گرانقدر خدمات کے ساتھ ساتھ ایسے رہنماء اصول بھی چھوڑے جن کی پیروی میں عالم اسلام اور عالم انسانیت کی فلاح ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے اخلاق و کردار کی درستگی کے ساتھ ساتھ اس خانوادے سے وابستہ رہیں اور استحکام دین اور فلاح کیلئے کام آگے بڑھ سکے، یہی احکام خداوندی اور ایک اچھے اور بہتر انسان کیلئے ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان اس پُرآشوب دور میں متحد رہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬