‫‫کیٹیگری‬ :
01 October 2019 - 21:09
News ID: 441302
فونت
عباس زادہ :
اربعین حسینی کے ایام میں موکب لگانے والوں اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے خادموں کے اعزاز میں ایک بین الاقوامی کانفرنس پیر کی شام حرم مطہر رضو ی کے رواق امام خمینی میں منعقد ہوئی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عراقی موکبوں کے نمائندے نے کہا کہ عاشورا کے شہیدوں کے پاک خون اور ان کی عظیم قربانیوں کے مقابلے ہم شیعوں پر بہت بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جبکہ ہم نے ان عظیم شہداء کی فداکاریوں اور کارناموں کے عوض کوئی خاص کام انجام نہیں دیا۔

عراقی موکبوں کے بانیوں کے نمائندے عباس زادہ نے اپنے خطاب میں کہا ہم جو کہ موکب کے بانیان ہیں حضرت امام حسین ؑ اور ولی عصر(عج) سے عہد کرتے ہيں کہ ہم زائرین کی خدمات فراہم کرنے کے اس عمل کو کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔

عباس زادہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ناچیز خدمات محشر کے دن خاندان پیغمبراکرم(ص) سے ہماری محبت و عقیدت کی گواہی دیں گي ۔

عباس زادہ نے کہا کہ ی بلاشبہہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلا م کے شہادت کے ایام میں موکب لگانے والوں کا سب سے بڑا اعزاز اور افتخار عراق کی زخم خوردہ سر زمین پر حریت پسندوں کے سید و سردار حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کرنا ہے جہاں اس عظیم خدمت کے دوران جو قربۃ الی اللہ انجام دی جاتی ہے امیر و غریب اور آقا وغلام سب برابر ہوتے ہيں ۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ کا ہر طبقہ زائرین کو ہر طرح کی خدمات فراہم کرنے میں کندھے سے کندھا ملا کر اپنی بھرپور محنت کرتا ہے اورلوگ اس خدمت میں ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کرتے ہیں فقط اس امید کے ساتھ کہ ان خدمات سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین ان سے خوش ہو کر جائيں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬