18 February 2020 - 20:23
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442133
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کو سیرت نبوی ص اور سیرت علوی سے رہنمائی لینی چاہئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیرت علی نجات بشریت کے عنوان سے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا ڈویژنل اجلاس اھل البیت ؑپبلک اسکول جیکب آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے امام علی علیہ السلام کی سیاسی اور اجتماعی زندگی میں نجات بشریت کا پیغام ہے آپ نے اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کی۔ امام علی ع نے اقدار اور اصولوں کی خاطر کرسی اور اقتدار کو ٹھکرادیا۔

انہوں نےکہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کو سیرت نبوی ص اور سیرت علوی سے رہنمائی لینی چاہئے۔ ریاست مدینہ کا درس یہ ہے کہ بیت المال کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہئے حکمرانوں کی آسائش اور عیاشی پر نہیں۔

انہوں نےکہا کہ وطن عزیز پاکستان قدرتی وسائل اور مختلف نعمتوں سے مالا مال ہے مگر صالح قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر رہا ریاست مدینہ کا بنیادی اصول یہی ہے کہ منصب اور عہدے ذاتی تعلق اور رشتوں پر نہیں بلکہ اھلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ملیں گے۔

انہوں نےکہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کو ممتاز علماء اور مفکرین کی رہنمائی میں سیرت نبوی اور سیرت علوی کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ تاکہ کھوکھلے نعروں سے نکل کر ریاست مدینہ کی حقیقی تصویر قائم کی جا سکے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں