‫‫کیٹیگری‬ :
23 February 2020 - 19:18
News ID: 442162
فونت
حجت الاسلام ہادی حسین ناصری :
حجت الاسلام ہادی حسین ناصری نے کہا : آیت اللہ یعقوبی اسلامی قیادت اور حکومت کے سلسلے میں ولایت فقیہ کو آئمہ معصومین کی ولایت کے استمرار اور فروغ میں اہم سمجھتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ممتاز عالم دین آیت اللہ یعقوبی کے نمائندے حجت الاسلام ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ آیت اللہ یعقوبی نے ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

انہوں نے ولایت فقیہ کے سلسلہ میں آیت اللہ یعقوبی کے نظریہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آیت اللہ یعقوبی اسلامی قیادت اور حکومت کے سلسلے میں ولایت فقیہ کو آئمہ معصومین کی ولایت کے استمرار اور فروغ میں اہم سمجھتے ہیں۔

حجت الاسلام حسین ناصری نے مہر کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ انھوں نے حرم رضوی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین موحدی کے ساتھ ملاقات میں اسلامی اور سماجی امو رکے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی ۔

پاکستان میں آیت اللہ یعقوبی کے نمائندے نے قم اور مشہد مقدس میں پاکستانی طلاب کے بعض گروہوں اور تنظیموں سے بھی ملاقات اور تبادلہ خیال کیا ۔

ان ملاقاتوں میں پاکستان کے سیاسی، ثقافتی اور سماجی امور اور پاکستانی عوام کو در پیش مشکلات اور چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬