‫‫کیٹیگری‬ :
29 March 2020 - 14:49
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442399
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کے موقع پر اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی کے جانبازوں کی تعریف اور تجلیل کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کے موقع پر اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی کے جانبازوں کی تعریف اور تجلیل کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کے موقع پر اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی کے جانبازوں کی تعریف اور تجلیل کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے انقلاب اسلامی کے جانبازوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حضرت عباس (ع) کو کربلا کے علمبردارہونے کا ابدی اعزاز حاصل ہے اور ان کی ولادت کا دن یوم جانباز کے نام سے موسوم ہے۔ آپ فدا کار مجاہدین اور جانباز، زندہ شہداء ہیں۔ آپ کا دل اللہ تعالی کی جزا سے نورانی اور منور ہوجائےگا، ان شا ءاللہ ۔ آپ کے اہلخانہ کی طرف سے آپ کی خدمات بہترین نیکیوں میں شمار ہوتی ہے، لہذا اللہ تعالی کی بارگاہ سے آپ کے لئے اور آپ کے صبور خاندانوں کے لئے عزت ، استقامت ، ثبات قدم اور عافیت طلب کرتا ہے ۔

سید علی خامنہ ای

۲۸ مارچ ۲۰۲۰

واضح رہے کہ ہر سال رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نمائندگی میں یوم جانباز کی مناسبت بعض وفود تہران اور دیگر ضلعوں ميں جانبازوں کے گھروں میں حاضر ہوکر ان کی عیادت اور احوال پرسی کرتے تھے لیکن اس سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور وزارت صحت کے حکام کی طرف سے سماجی فاصلے کی رعایت پر مبنی تاکیدات کی وجہ سے یہ پروگرام منسوخ کردیا گيا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں