30 March 2020 - 17:08
News ID: 442406
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے اتوار کی دوپہر اپنی روزانہ پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صحتیاب ہوکے اسپتالوں سے رخصت ہونے والوں کے تناسب سے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


انھوں نے بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد اڑتیس ہزار تین سو نو ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سنیچر کی دوپہر سے اتوار کی دو پہر تک ایک سو تیئس افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے جس کے بعد اس ہلاکت خیز وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہزار چھے سو چالیس ہو گئی۔


ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید سات سو بارہ افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو کے اسپتالوں سے اپنے گھر جا چکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بارہ ہزار تین سو اکیانوے ہو چکی ہے۔ /۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬