‫‫کیٹیگری‬ :
30 March 2020 - 17:15
News ID: 442407
فونت
مسلم انجمنوں اور اداروں نے کرونا سے بچاو کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم ڈاکٹرز، علما اور سوشل ایکٹویسٹوں کا اتحاد بنایا گیا ہے جو کرونا سے مقابلے لیے مسلم کیمونٹی کو آگاہی فراہم کرے گا ، موجود الاینس میں بیس کے لگ بھگ تنظیمیں اور ادارے شامل ہیں۔

ڈاکٹرهاشم خان، جو ٹورنٹو میں ماہر ڈاکٹر سمجھا جاتا ہے انکا کہنا تھا کہ جہاں ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے مقابلے کے لیے کردار ادا کرے وہی پر یہ اتحاد خصوصی طور پر اس حوالے سے فعالیت کرے گا۔

انکا کہنا تھا کہ اطلاعات کی فراہمی، تجربوں کا اشتراک اور ہم آہنگی سے کام کرنا اور معاشرے میں مسائل کو اجاگر کرکے وسائل کی فراہمی جسیے امور پر کام کی کوشش کی جائے گی۔

رمضان المبارک کے مہینے کے حوالے سے آمادگی، تدفین کے مراسم اور دیگر اجتماعات کے حوالے سے فیصلہ سازی بھی اس الاینس میں ہوگا۔

علما کونسل کے سربراہ امام رفعت محمد کا کہنا تھاکہ کرونا سے مقابلے لیے یہاں کہ مسلم کیمونٹی کا کردار بھی بہت اہم ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬