عالمگیر وبائی مرض کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے عالمی تعاون اور امریکی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کی ضرورت
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ علیرضا اعرافی نے مصر کے مفتی "احمد الطیب شیخ الازہر" کے نام میں ایک خط میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عالمگیر وبائی مرض کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے عالمی تعاون اور امریکی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کی ضرورت پر زور دیا۔
حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : ہم اپنی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی سرگرمیوں کی روک تھام نہیں چاہتے ہیں اور ان سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے سائبر اسپیس اور ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
آیت اللہ اعراجی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : قم دینی درسگاہوں نے اس حوالے سے بنیادی اقدامات اٹھائے ہیں اور سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی تجربات کے تبادلہ پر تیار ہے۔
حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ہم بین الاقوامی تعلیمی اور دینی مراکز کیساتھ تعاون کا نیا باب کھولنے پر تیار ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 44606 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2898 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 14656 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ وبا پوری دنیا کو اپنے حصال میں لئے ہوئی ہے عوام سخت مشکلات میں مبتلی ہے اور امریکا و یورپ یونین کو چاہیئے کہ اس سے عبرت حاصل کرے اور ظلم کرنا ترک کر دے ۔