01 April 2020 - 18:49
News ID: 442423
فونت
حشد الشعبی عراق سے وابستہ سید الشھداء بریگیڈ کے ترجمان کاظم الفرطوسی نے کہا کہ عراق کی حاکمیت کا دفاع سب پر فرض ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حشد الشعبی سے وابستہ سید الشھداء بریگیڈ کے ترجمان کاظم الفرطوسی نے کہا کہ عراق عراق کی حاکمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: حاکمیت کا دفاع سب پر فرض ہے۔

کاظم الفرطوسی نے عراقی میڈیا سے گفتگو میں کہا: امریکی ممکنہ حملوں کے حوالے سے مختلف علاقوں میں تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

انکا کہنا تھا: عراق کے کسی فوجی اڈے پر حملہ عراق پر حملہ تصور ہوگا اور اس کا دفاع صرف مزاحمتی گروپوں کی ذمہ داری نہیں۔

کاظم الفرطوسی نے کہا کہ ممکنہ امریکی حملوں کے حوالے سے ہماری تیاریاں بھرپور انداز میں مکمل ہوچکی ہے اور ہر قسم کا جواب دیا جاسکتا ہے۔

مستعفی عراقی وزیراعظم عادل عبدالمهدی نے امریکی طیاروں کی مشکوک حرکات اور پروازوں کے حوالے سے تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قسم کی جنگی کارروائی عراقی حاکمیت اور عوام کے مفاد کی خلاف ورزی ہوگی۔


پیٹریاٹ سسٹم کی تنصیب پر حشدالشعبی کا رد عمل

دوسری جانب حشد الشعبی کے کمانڈر کمال الحسناوی نے عراق میں پیڑیاٹ اینٹی میزائیل سسٹم کی تنصیب پر رد عمل میں کہا کہ عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر یہ اقدام غیرقانونی ہے۔

انکا کہنا تھا: پیڑیاٹ میزائیل سسٹم سے ثابت ہوا کہ امریکہ یہاں کی حکومت کے حوالے سے خود کو جوابدہ نہیں سمجھتا۔

فرنچ میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ امریکہ عین الاسد اور اربیل میں پیڑیاٹ اینٹی میزائیل سسٹم نصب کرچکا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬