‫‫کیٹیگری‬ :
01 April 2020 - 19:18
News ID: 442425
فونت
ایس یو سی اور دیگر کمیٹیوں کے سربراہوں و شخصیتوں نے مولانا قاضی غلام مرتضی کے انتقال پر پاکستانی شخصیتوں کا اظہار غم کرتے ہوئے کہا: علامہ قاضی غلام مرتضی متحرک و فعال شخصیت کے مالک تھے، پروردگار مرحوم کی مغفرت و علو درجات اور پسماندگان کو صبرت دے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے بزرگ عالم دین علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ قاضی غلام مرتضیٰ متحرک و فعال شخصیت کے مالک تھے، علامہ ساجد نقوی نے مرحوم و مغفور کے خانوادے سے تعزیت کی اور مغفرت کی دعا کی۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری ثاقب اکبر نے علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے انتقال کی تعزیت پیش کرتے ہوئے قاضی غلام مرتضیٰ کی وفات کو ایک بہت بڑا سانحہ بتایا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ خداوند کریم علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی غلام مرتضیٰ نے علم و تدریس کے شعبے میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں،  اپ نے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ثانوی تعلیم اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے اداروں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔

ثاقب اکبر نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ خداوند کریم علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ملی یکجہتی کونسل کے راہنما ثاقب اکبر نے مرحوم کے اساتذہ کرام اور ساتھیوں کی خدمت میں بھی ہدیہ تعزیت پیش کیا ہے۔ 

معروف عالم دین علامہ عارف حسین واحدی نے بھی اپنے بیانیہ میں علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے انتقال کی ان کے عزیزوں کو تعزیت پیش کی۔

ان کے بیانیہ میں ایا ہے:

اِذَا مَاتَ العَالِمُ ثَلُمَ فِی الاِسلَامِ ثُلمَۃٌ لَا یَسُدُّھَا شَیئٌ
عالم باعمل،سرمایہ و مجاھد ملت علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کی وفات پر دینی مدارس،حوزات علمیہ،علمائ کرام خصوصاً قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی،مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی،مرحوم کے شاگردان،پسماندگان اور ان کے تمام چاھنے والوں کے حضور تعزیت پیش کرتے ھیں ۔

مرحوم نے دینی اورتعلیمی ادارے قائم کرنے،امر بالمعروف و نہی عن المنکر،تربیت جوانان و شاگردان میں مسلسل جدوجہد کی-

عقائد تشیع میں انحرافات کو روکنے میں ان کا بھرپور کردار رھا، انکی دینی،تدریسی،تبلیغی اور تنظیمی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ھیں اللہ تعالی ان کو اجر اور بلند درجات عطا فرمائے-

عارف حسین واحدی

قابل ذکر ہے کہ علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے انتقال پر اہل علم و دانش نے اظہار افسوس کیا ہے اور ملک بھر سے طلاب و اساتذہ و علماء نے علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیا۔

واضح رہے کہ جامعہ کلیۃ اہلبیت کے پرنسپل علامہ قاضی غلام مرتضی کا گذشتہ روز انتقال ہوگیا، مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬