13 July 2020 - 23:57
News ID: 443172
فونت
حجت الاسلام سید روح ظفر رضوی :
ممئی کے امام جمعہ نے بیان کیا : کسی کا دل توڑنا اور برا اخلاق روزی کو کم کر دیتا ہے ۔

ممبئی کے امام جمعہ حجت الاسلام سید روح ظفر رضوی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ گفتگو میں بیان کیا : جس طرح اچھا اخلاق، محبت اور مھربانی کو بڑھاتا ہے اور رزق کی وسعت کا باعث بنتا ہے اسی طرح کسی کا دل توڑنا اور برا اخلاق روزی کو کم کر دیتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : لوگوں سے محبت کرنا اور مھربانی سے پیش آنا انسان کو لوگوں کے درمیان  محبوب بناتا ہے۔ اور دوسرے لوگ بھی اس سے محبت و مہربانی کا برطاو رکھتے ہیں اور یہ اسلامی سماج کی تشکیل میں مہم کردار ادا کرتا ہے ۔

ممبئی کے امام جمعہ نے محبت و مھربانی و خوش اخلاقی کو انسان کے روزق میں وسعت کے لئے بہترین ذریعہ جانا ہے اور بیان کیا : انسان کی خوش اخلاقی و محبت و مہربانی کی وجہ سے انسان کی زندگی میں رزق و روزی میں خوب برکتیں ھوتی ھیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اسی طرح کسی کا دل توڑنا ، نفرت کا بازار گرم رکھنا اور برا اخلاق رکھنا ﷲ کی ناراضگی کا سبب ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان کی زندگی سے برکتیں کم ہو جاتیں ہیں یہاں تک کہ زندگی سے رزق وروزی میں کمی ہونے لگتی ہے انسان تنگ دستی میں مبتلی ہو جاتا ہے ۔

سید روج ظفر رضوی نے غررالحکم سے امام علی علیہ السلام کی ایک قول کو نقل کرتے ہوئے بیان کیا : مولا علی علیہ السلام کی گواھی کے مطابق جو انسان اپنی زبان سے کسی کا دل توڑتا (دکھاتا) ہے اسکی روزی تنگ ھو جاتی ہے۔

انہوں نے اصول کافی سے محبت و مہربانی سے ہیش نہ آنے میں ہونے والے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک روایت سے استناد کیا اور بیان کیا : ایک دوسری دوسری روایت میں ہے دوسروں کے ساتھ برا اخلاق رکھنے سے، برکتیں ختم ہو جاتیں ہیں اور انسان کو اسکے حال پر چھوڑ دیا جاتا ہے ، اور ﷲ کے  لطف و مھربانی سے محروم ھو کر، زندگی میں مشکلات میں گھر جاتا ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬