رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے صہیونیوں کی جانب سے قرآن کریم اور مسجدالاقصی کی بے حرمتی کے سلسلے میں مذمتی بیانیہ جاری کیا ۔
اس بیانیہ میں ایا ہے: صہیونی فوجیوں کی جانب سے مسلمانوں کی آسمانی کتاب کی بے حرمتی ، خطرناک اور غیراخلاقی اقدام ہے جس سے اسلامی اصول اور مقدسات کے خلاف صہیونی دشمن کے تشددآمیز اور نسل پرستانہ سوچ کا پتہ چلتا ہے۔
بیان میں تاکید کی گئی ہے : قرآن کریم ہمارا ریڈلائن ہے اور فلسطینی عوام، قرآن کریم کے خلاف کسی بھی گستاخی کو برداشت نہیں کریں گےاور اس طرح کے گستاخانہ جرائم ،قرآن کریم اور اسلامی مقدسات کے دفاع کےلئے عوامی تحریک کے باعث بن سکتے ہیں۔
دریں اثنا مسجدالاقصی کے خطیب اور اسلامی اعلی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے بھی صہیونی فوجیوں کی گستاخی کو شرمناک جرم قرار دیتے ہوئے مجرموں کے خلاف فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک صہیونی فوجی نےکل اتوار کو مسجدالاقصی میں قرآنی تعلیم کے کلاس پر حملہ کرکے قرآن کریم کی بے حرمتی کی ۔