رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله عبد الله جوادی آملی آج شام کے وقت آیت الله انصاری شیرازی کے گھر حاضر ہو کر ان کی جسمانی حالات معلوم کی اور ان کی جلد شفایابی کی دعا کی ۔
اس رپورٹ کے مطابق کچہ روز پہلے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ملکا نے بھی آیت الله انصاری شیرازی کے گھر حاضر ہو کر ان کی عیادت کی اور قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنهای کی طرف سے ان کا سلام پیش کیا اور ان کے معالجہ کے سلسلہ میں ہوئے اقدامات کی وضیعت سے با خبر ہوئے ۔
اسی طرح جمہوری اسلامی ایران کے پارلیہ مینٹ اسپیکر اور تھران کے میئر اور دوسرے حکام اور بزرگ عالم دین آیت الله انصاری شیرازی کے شاگردوں نے بھی ان کے گھر پہوچ کر ان کی عیادت کی اور ان کے شفایابی کے لئے دعا کی ۔
قابل ذکر ہے کہ آیت الله انصاری شیرازی کچہ روز پہلے سے تنفسی اور قلبی مشکلات کی وجہ سے ڈاکٹروں کے زیر علاج ہیں اور ابھی تک کئی مرتبہ اسپتال میں داخل ہو چکے ہیں ۔