‫‫کیٹیگری‬ :
08 April 2013 - 16:53
News ID: 5262
فونت
آیت ‌الله جوادی آملی:
رسا نیوزایجنسی – مفسر عصر حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے تاکید کی: خدا انسانوں کی تربیت و پرورش کا ذمہ دار و عھدیدار ہے یعنی جس نے اسے پیدا کیا وہی اس کی مربی و پالنے والا بھی ہے ۔
آيت‌الله جوادي آملي


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم کے نامور عالم دین، مشھور مفسر و فسلفی حضرت آیت ‌الله عبد اللہ جوادی آملی نے اپنے سلسلہ وار تفسیر قران کریم کے درس میں جو مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم(س) میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منقعد ہوا سورہ احزاب کی دیگر آیتوں کی تفسیر کی ۔


آیت ‌الله جوادی آملی نے آیت «وَمَا جَعَلَ أَزْوَاجَکُمُ اللَّائِی تُظَاهِرُونَ مِنْهُنَّ أُمَّهَاتِکُمْ وَمَا جَعَلَ أَدْعِیَاءَکُمْ أَبْنَاءَکُمْ ذَٰلِکُمْ قَوْلُکُم بِأَفْوَاهِکُمْ» کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: مدنی احکامات کا عظیم حصہ رسول اسلام(ص) کے وجود کی برکتوں سے مدینہ میں جامعہ عمل پہنایا گیا ، زمانہ جاہلیت میں موجود ظھار کی رسم کے سلسلہ میں ان آیات نے بیان کیا کہ ظھار طلاق کا کام نہیں کرسکتا بلکہ ظھار ایک حرام عمل ہے، ظھار کے بعد کے شوھر کفارہ دیئے بغیر زوجہ سے ازدواجی کے زندگی کے رابطے برقرار کرنے کا حقدار نہیں ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال قانون کے سایہ میں انسانوں کی تربیت کرتا ہے، فقہ اور اخلاقیات کے ذریعہ اس کی پرورش کرتا ہے اور اسی کی ذات انسانوں کی تربیت و پرورش کی ذمہ دار و عھدیدار بھی ہے، اس نے اس دنیا کی خلقت کی وہی اس کی تربیت بھی کرسکتا ہے ۔ تربیت کی دنیا میں پھول و پودے کی تربیت کچھ مختلف ہے تو زمین و آسمان کی تربیت میں کچھ مخصوص قانوانین حاکم ہیں اور انسانوں کی پرورش الھی قوانین کےمطابق ہے، خداوند متعال انسانوں کو اپنے قانوانین کے تحت پرورش کرتا ہے ۔ 


اس نامور مفسر نے بیان کرتے ہوئے کہ وحی الھی کے مخالف باتیں باطل ہوتی ہے کہا: باطل کی دو قسمیں ہیں، کبھی انسان بغیر اعتقاد کے باطل کلمات کو اپنی زبان سے ادا کرتا ہے، یعنی بغیر اس کے کہ اس کا دل بھی ان باطل باتوں کے ساتھ ہو اسے زبان پرلاتا ہے، ایسے لوگوں کو ان کے کلام اور اعتقاد میں ہماہنگی نہ ہونے کی بنیاد پر منافق کہتے ہیں۔ باطل کی دوسری قسم یہ ہے انسان اپنے اعتقاد کی بنیاد پر خرافات بیان کرتا ہے یعنی انسان کا دل بھی ان باطل باتوں کے ھمراہ ہے، زبان سے نکلنے والی باتیں دل کی گہرائی سے نکل رہی ہیں، مگر چوں کہ حقائق کے خلاف ہیں لھذا ان کلمات کو صرف زبانی لقہ لقہ کا نام دیا جاتا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا:  قران کریم نے دونوں کو گروہ سے خطاب میں کہا کہ ان لوگوں کے یہاں زبانی لقہ لقہ ہے «ذَٰلِکُمْ قَوْلُکُم بِأَفْوَاهِکُمْ» سخن ھمیشہ حقیقت کے مطابق ہونا چاھئے، چاھے ماضی کے حقائق کے مطابق ہو چاھے عصر حاضر کے حقائق کے مطابق یعنی یا سچی رپورٹ پیش کرے یا آئندہ کی سچی خبر دے  کہ جو صدیقین یا غیب کے جاننے والوں کا کام جو اھلبیت(ع) کے مانند ہیں ۔


حضرت آیت‌ الله جوادی آملی نے تاکید کی : کبھی انسان کو اپنی باتوں پر اعتقاد نہیں اور کبھی بعض افراد باطل کے معتقد ہیں، اور اپنے اعتقاد کو زبانوں پر لے آتے ہیں ان کے سلسلہ میں خداوند متعال فرماتا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے منھ کی باتیں کرتے ہیں اور ان کے دل بھی ان کی زبانوں کے مانند ہیں ۔


خداوند متعال نے سوره مبارکه نوح میں فرمایا «إِذْ تَلَقَّوْنَهُ بِأَلْسِنَتِکُمْ وَتَقُولُونَ بِأَفْوَاهِکُم» جب تم نے اپنی زبانوں سے ان باتوں کا تذکرہ کیا جس کا تمہیں علم نہیں تھا، تم معتقد تھے مگر حقیقت کچھ اور تھی، لاعلمی میں گفتگو کرتے ہو، نہ تمھاری گفتگو میں سچائی ہے اور نہ ہی تم سچے ہو، تم اپنے منھ کی باتیں کرتے ہو، ھر باطل کا دائرہ زبان ہے ولو شخص باطنی طور سے اس باطل کا معتقد بھی ہو مگر اس کا دل بھی اس کی زبان کے مانند ہوگا کیوں کہ اس کی باتیں حقائق کے برخلاف ہیں ۔ 


انہوں ںے مزید کہا: مگر خداوند متعال « یَقُولُ الْحَقَّ وَهُوَ یَهْدِی السَّبِیلَ» ھمیشہ حقیقت بیان کرتا ہے اور وہی انسانوں کو صحیح  راستہ کی جانب هدایت بھی کرتا ہے، خداوند متعال حقیقت کو بیان بھی کرتا اور اس تک پہونچے کا راستہ بھی بیان کرتا ہے یعنی جھاں اس نے منزل مقصود کو بیان کیا وہیں اس نے راستہ کا بھی تذکر کیا ۔


انہوں نے آیت «مَا جَعَلَ أَدْعِیَاءَکُمْ أَبْنَاءَکُمْ» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ظھار کا ایران میں کبھی بھی وجود نہیں رہا ہے، مگر منھ بولے بیٹے جس کا اس سورہ میں تذکرہ ہے، ایران کی گذشتہ تاریخ میں وجود تھا اور آج بھی ہے، اگر کوئی کسی لڑکے یا لڑکی کو اپنی فرزندی میں قبول کرے تو آگاہ رہے کہ یہ بچہ یا بچی اس کا محرم نہیں ہے اور در حقیقت کا اس بچہ بھی نہیں ہے، اس سے نکاح کرنا حرام نہیں ہے، اس بچہ کا میراث میں کوئی حق نہیں ہے، ہاں اگر چاہیں تو اپنے مال سے کچھ اسے بخش سکتے ہیں، چاھے آئی کارڈ میں اسے بیٹے یا بیٹی کے عنوان سے ہی لکھا گیا ہو، آپ حضرات ان منھ بولے بچوں یا بچیوں کو اپنا بیٹا یا بیٹی نہ جانیں، لھذا فقہی احکامات کی بھی مراعات کریں کہ من جملہ ان میں سے یہ ہے کہ وہ آپ کا محرم نہیں ہے اور اس سے نکاح بھی حرام نہیں ہے ۔ 


انہوں نے مزید بیان کیا: آپ آئی کارڈ میں اپنی ولدیت لکھتے ہیں مگر اس سلسلہ میں قانونی اور شرعی راستہ اپنائیں، ھر بچہ کو اس کے باپ کی طرف منسوب کریں، اگر جنگ میں مارے گئے باپ کے بچہ کی آپ نے سرپرستی کی تو اسے دوست و احباب اور بھائی کا مقام دیں، فطری غربت اس فانی دنیا میں ممکن ہے یعنی ممکن نہیں کہ یہ دنیا بغیر فقر و تنگدستی کے رہے ، فانی دنیا اور طبیعت کا لازمہ فقر وتنگدستی کی حکمرانی ہے، اقتصادی فقر یہ ہے کہ کسی کو فقیر و تنگدست ہونے کا موقع نہ دیا جائے، اسلام میں اقتصادی فقر کا وجود نہیں اور دین نے ھرگز کسی پر بھی ستم نہیں کیا  ۔
    


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬