24 April 2010 - 16:55
News ID: 1236
فونت
آیت الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله جوادی آملی نے کہا : جب انسان گناہ کرتا ہے اسی حالت میں جلتا ہے لیکن ھم لوگ اس دنیا میں اس طرح مست ہیں کہ جلنے کی طرف توجہ نہی کر پاتے ہیں ۔
ا?يت اللہ جوادي ا?ملي
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله جوادی آملی حوزہ علمیہ قم ایران کے بزرگ استاد کا ھفتگی اخلاقی درس ان کے مسجد میں طلاب و اھل علم و محصلین دانش کی شرکت کے ساتھ انعقاد پایا جس میں نهج البلاغہ کے خطبہ ۲۲۴ کے آخری حصہ کی شرح و تفسیر کی گئی ۔

آیت الله جوادی آملی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ایک شخص میٹھا حلوا حضرت علی علیہ السلام کے خدمت میں پیش کیا اور اس کو ھدیہ کا نام دیا، وضاحت کی : امیر المومنین نے جواب میں فرمایا کہ یہ حلوا قے کیا ہوا زھر ہے اس کے نام کی تبدیلی سے وہ رشوت حلال نہی ہو جاتا ۔

انہوں نے یہ بیان کیا کہ جضرت علی (ع) کے جیسا شخص جو کہ بالفعل جھنم کو دیکھتے ہیں انسان کو عارفانہ اخلاق سیکھا رہے ہیں، اظھار کیا : عارف جب اخلاق کا درس دیتا ہے تو اس وقت یہ نہی کہتا ہے کہ یہ حرام کام ہے اور قیامت میں اس کے بدلہ میں عذاب ہوگا ۔

قرآن کریم کے مفسر نے اس اشارہ کے ساتھ کہ عارف کہتا ہے کہ یہ گناہ آتش و زھر ہے، بیان کیا : جب انسان گناہ کرتا ہے اسی حالت میں جلتا ہے لیکن ھم لوگ اس دنیا میں اس طرح مست ہیں کہ جلنے کی طرف توجہ نہی کر پاتے ہیں ۔

انہوں نے آیہ قرآن کریم کو بیان کرنے کے ساتھ کہا : خدا وند قیامت اور جھنم و بہشت میں پردہ نہی ڈال رکھا ہے بلکہ انسان اپنے آنکھوں کے سامنے خود پردہ ڈال رکھا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬