01 May 2010 - 14:47
News ID: 1263
فونت
آیت الله جوادی آملی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله جوادی آملی اپنے درس اخلاق میں کہا : انسان اپنی شناخت کی بنا پر خلقت کی نشانیوں میں ہو جاتا ہے ۔
آيت الله جوادي آملي
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله جوادی آملی حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استاد کا ھفتگی درس اخلاق ان کے مسجد میں طالب علموں اور علماء و دانشجو اور مختلف طبقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کے ساتھ انقاد ہوا ۔

اس درسی نشست میں آیت الله جوادی آملی نے نھج البلاغہ کے خطبہ ۲۲۵ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : حضرت علی علیہ السلام اس خطبہ میں خدا وند عالم سے درخوست کی کہ نعمتوں کی موجودگی سے پہلے ان کی جان کو لے لے تا کہ دوسروں کے محتاج نہ ہوں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ تمام الھی نعمتیں ھم لوگوں کو قرض کے طور پر دئے گئے ہیں اور ھم لوگوں سے واپس لے لئے جائینگے وضاحت کی : خداوند عالم اعضاء و جوارح کے ختم ہونے سے پہلے انسان کی جان لے لے تو وہ کریمانہ موت ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استاد نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : دوسرے کا محتاج رہنا چاہے وہ اپنا اولاد ہی کیوں نہ ہو، کریمانہ زندگی نہی ہوگا ۔

انہوں نے خرچ میں قناعت اور اس کی پیداوار پر زور دیتے ہوئے اظہار کیا : وہ ملک جو صنعت، کشاورزی اور دوسری چیزوں میں خود کفا ہو اور دوسرے ملک کا محتاج نہ ہو تو اس ملک کا رتبہ بلند ہے ۔

قرآن کریم کے اس مفسر نے اس بیان کے ساتھ کہ اھل بیت علیہ السلام علم اور روزی بغیر کسی واسطہ کے خدا سے حاصل کرتے تھے بیان کیا : ھم لوگ بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے ان کے خاندان کے طرز زندگی پر عمل کریں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬