‫‫کیٹیگری‬ :
10 April 2013 - 18:30
News ID: 5275
فونت
آیت‌ الله جوادی آملی: پہلی قسط
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے کہا: اگر انسان آگاہ ہو کہ خدا کی راہ میں مجاھدت کے سبب روح کو شادابی اور نعمت میں فراوانی ہوگی تو اپنی جان کی بازی لگا کر شھادت میں پیش قدم ہوگا ۔
آيت‌الله جوادي آملي


 رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت ‌الله عبد الله جوادی آملی نے آج ظھر سے پہلے تفسیر قرآن کریم کے درس میں جو مسجد آعظم قم حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ کی شرکت میں منعقد ہوا سورہ احزاب کی آیات کی تفسیر کی  ۔


آیت‌ الله جوادی آملی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انبیاء انسانوں کو خدا کی وحدانیت کی دعوت دینے آئے ہیں اور ان کا وظیفہ ہے کہ ملت اسلامیہ کو اتحاد و یکجہتی دعوت دے کر انہیں ھر طرح کے اختلافات سے دور رکھیں تاکید کی : آیت «یَا أَیُّهَا الرُّسُلُ کُلُوا مِنَ الطَّیِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّی بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِیمٌ» پاکیزہ غذا کا استعمال اور اعمال صالح کی انجام دہی انسانوں کی طھارت نفس کا ضامن ہے ۔


انہوں یہ بیان کرتے ہوئے کہ چوں کہ ایک دین کا تذکرہ ہے لھذا پوری دنیا میں ایک ہی امت کا تذکرہ ہے جو الھی اور انسانی امت ہے کہا: تمام انبیاء کی امتیں خدا کے سامنے تسلیم اور مسلمان ہیں ، توحید خدا کی دعوت ، اتحاد کی دعوت اور اختلاف سے پرھیز کی دعوت تمام انبیاء کا دو مشترکہ باب ہیں ، یہ دو جزء الھی میثاق کا حصہ ہیں جسے خداوند متعال نے انبیاء سے لیا اور انبیاء کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس کی مکمل مراعات کریں جیسا کہ قرآن کریم نے فرمایا: «وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِیِّینَ مِیثَاقَهُمْ وَمِنکَ وَمِن نُّوحٍ وَإِبْرَاهِیمَ وَمُوسَىٰ وَعِیسَى ابْنِ مَرْیَمَ وَأَخَذْنَا مِنْهُم مِّیثَاقًا غَلِیظًا» ۔


انہوں نے آیت «النَّبِیُّ أَوْلَىٰ بِالْمُؤْمِنِینَ مِنْ أَنفُسِهِمْ»  کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جیسا کہ روح ھمارے بدن پر مسلط ہے ، ھماری روحوں کی بھی ایک روح موجود ہے جو ان روحوں پر مسلط ہے اور وہی  روح الارواح ہے ، یہ صحیح کہ حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب(ع) اس امت کے باپ ہیں مگر آپ بھی دورے مرحلہ میں ہیں اور خود پیغمبر اسلام(ص) کی ذات گرامی اب الامة، امت کے باپ کی شان رکھتی ہے اور پھر اس طرح مرسل اعظم (ص) حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب(ع)  کے لئے باپ کا مقام رکھتے ہیں اور اس لحاظ سے 12 معصومین(ع) بھی منزلت میں مرسل اعظم (ص) کے بعد میں قرار پاتے ہیں ،  امام علی(ع)  رسول کے وصی ہونے کے ناطے جہنم و جنت کے تقسیم کرنے والے ہیں مگر رسول اسلام(ص)  بغیر کسی واسطہ کے جنت وجہنم کے بانٹنے والے ہیں  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬