15 August 2013 - 17:56
News ID: 5811
فونت
شیخ الازهر:
رسا نیوز ایجنسی - شیخ الازهر مصر نے گذشتہ روز محمد مرسی کے حامیوں اور مصری فوجی کے درمیان ہونے والے مڈبھیر میں تاکید کی کہ خدا کے نزدیک انسانوں کا خون محترم ہے ۔
مصر
 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے شیخ الازهر مصر شیخ احمد الطیب نے گذشتہ روز مصر کے میدان رابعۃ العدویۃ و میدان النهضۃ میں محمد مرسی کے حامیوں اور مصری فوجی کے درمیان ہونے والے مڈبھیر میں جو سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہونے کا سبب بنا تاکید کی کہ خدا کے نزدیک انسانوں کا خون محترم ہے ۔
 
انہوں ںے کہا: ہمیں میدان رابعۃ العدویۃ و میدان النهضۃ میں لوگوں کو متفرق کرنے کے حوالہ سے کوئی خبر نہیں تھی اور مصری شہریوں کا خون خداوند متعال اور ملک اور تاریخ میں محترم ہے ۔
 
شیخ الازهر نے مزید کہا: ہم بعض مصری شھریوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے پر اپنے افسوس کا اظھار کرتے ہیں اور فوج کو تندی و شدت پسندانہ اقدام سے پرہیز کی دعوت دیتے ہیں ۔ 
 
شیخ احمد الطیبنے کہا: دنیا، مسلمانوں کا خون بہانہ سے کہیں زیادہ پست تر ہے ، شدت پسندانہ رویہ ہرگز موجودہ بحران کے حل میں سیاسی راستہ کی جگہ نہیں لے سکتا اور سخت برتاو میں مشکلات کے حل کی توانائی نہیں ہے ۔
 
انہوں ںے تمام پارٹیوں اور احزاب سے درخواست کی کہ اپنی فعالیتوں میں حکمت و تدبیر میں سے کام لیں اور قومی بحران کے خاتمہ کی مکمل کوشش کریں ۔
 
شیخ الازهر نے اخر میں اظھار کیا: الازهر مصر کسی بھی سیاسی اختلاف میں شامل نہیں رہی اور حالیہ اختلافات میں بھی اس کا کوئی کردار نہیں رہا ہے ۔
 
واضح رہے کہ مصری فوجیوں نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے مظاھرے اور دھرنے کے خاتمہ میں میدان «رابعة العدویة» و «النهضة» پر حملہ کردیا ۔
 
اس حملہ میں مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں ضد نقیض خبریں موصول ہو رہی ہیں مگر ابھی تک دقیق خبریں موصول نہیں ہوسکی ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬