25 August 2013 - 14:50
News ID: 5837
فونت
مصر کے سابق مفتی:
رسا نیوز ایجنسی - مصر کے سابق مفتی نے تاکید کی: قرضاوی کے نظریات دھشت گردانہ ہیں اور وہ خوارج زمان میں سے محسوب کئے جاتے ہیں ۔
شيخ علي جمعہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے سابق مفتی شیخ علی جمعہ نے مصر کی بدترین صورتحال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مصر کے سابق صدر جمھوریہ محمد مرسی، ملک میں تبہکارانہ کردار ادا کرنے کی سبب ہر قسم کے قانونی جواز کے داَئرہ سے باہر ہیں ۔


انہوں نے میدان النھضۃ اور رابعۃ العدویۃ سے محمد مرسی کے حامیوں کو متفرق کرنے میں مصری فوجیوں کی کوششوں کو جو خونی مڈبھیڑ کا سبب بنی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: محمد مرسی کے حامیوں نے فوج کی سمت گولیاں چلائی تھیں ۔


علی جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اخوان المسلمین کے بعض لیڈرس خود کو اولیاء الھی سمجھتے ہیں یاد دہانی کی : انہوں نے مصری جوانوں کے ذہن میں یہ بات بیٹھا رکھی ہے کہ مصری فوج نے اسلام کے خلاف عظیم جنگ کا اغاز کر رکھا ہے جس کا مقابلہ ضروری ہے ۔


مصر کے سابق دینی رھبر نے یوسف قرضای کی جانب سے اسلامی معاشرہ کو محمد مرسی کی حمایت اور مصری فوج سے مقابلہ کی دعوت دئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: قرضاوی کے نظریات دھشت گردانہ ہیں اور وہ خوارج زمان میں سے محسوب کئے جاتے ہیں ۔


واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مصری فوج کے ذریعہ محمد مرسی کو برطرف کئے جانے کے اعتراض میں اس وقت مصر، معزول صدر جمھوریہ محمد مرسی کے حامیوں اور فوج و پولیس کے درمیان شدید ٹکراو سے ربرو ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬