27 August 2013 - 16:59
News ID: 5845
فونت
قرضاوی:
رسا نیوز ایجنسی – علمائے مسلمین یونین کے سربراہ نے مصر کے معزول صدر جمھوریہ محمد مرسی کے مخالفین کو خوارج کا لقب دیتے ہوئے مصر کے سابق مفتی کو حکومت اور پولیس کا غلام جانا ۔
قرضاوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمائے مسلمین یونین کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی، جو قطر سے نکالے جانے بعد در حال حاضر مصر کے سلسلہ سے فتنہ پروری میں مصروف ہیں  cbcسٹلایٹ سے نشر ہونے والے شریعت و زندگی پروگرام میں مصر کے سابق مفتی اور محمد مرسی کے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔


انہوں ںے کہا: مصر کے سابق مفتی علی جمعہ حکومت اور پولیس کے غلام ہیں اور محمد مرسی کے مخالفین بھی خوارج میں شمار کئے جاتے ہیں ۔


قرضاوی نے مصر کے معزول صدر جمھوریہ کی مجددا حمایت کرتے ہوئے کہا: محمد مرسی حاکم شرعی ہیں اور ان کے خلاف قیام کرنے والے خوارج ہیں، اور علی جمعہ مفتی تو کیا عالم دین بھی محسوب نہیں ہوتے ہیں کیوں کہ انہوں نے ابن تیمہ کی توہین کی ہے ۔


علمائے مسلمین یونین کے سربراہ نے واضح طور سے کہا: مصر میں رونما ہونے والا حادثہ حاکم شرعی کے خلاف ایک فوج انقلاب ہے و نیز قوم کی جانب سے تصویب شدہ ائین کا لغو کیا جانا بھی ناجائز ہے  ۔


انہوں نے محمد مرسی کے مخالفین کو فقط خوارج کہنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ انہیں مھدورالدم اور ان کا قتل جائز جانا ۔


قرضاوی جو شیعوں کے خلاف شدت پسندانہ فتوے دینے میں مشھور ہیں، اِنہوں نے اُن لوگوں کو جو بے گناہ عوام کا قتل جائز جانتے ہیں انہیں غلام بتایا اور کہا کہ یہ لوگ شرارتوں کی جانب قوم کی رھنمائی کر رہے ہیں ۔


واضح رہے کہ مصر کے سابق مفتی شیخ علی جمعہ نے قرضاوی کے فتوے اور ان کی تقریروں کا استناد کرتے ہوئے کہا تھا کہ قرضاوی ھرگز عالم دین نہیں اور وہ ھزیان گوئی کا شکار ہوگئے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬