14 August 2013 - 16:09
News ID: 5808
فونت
رسا نیوز ایجنسی – مصری فوجیوں نے مظاھرین اور محمد مرسی کے حامیوں کے ساتھ سخت رویہ اپناتے ہوئے ان کا زد کوب کیا ۔
مصري فوج کا عوام پر حملہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے بحران میں مزید شدت آگئی ہے، اطلاعات کے مطابق مصری فوج نے قاہرہ کے رابعۃ العدویہ میدان میں دھرنا دینے والوں کو منتشر کرنے کےلئے طاقت کا استعمال کیا اور معزول صدرکے حامیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں تازہ اطلاعات کے مطابق ڈھائی سو افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔


مصری فوج نے دھرنا دینے والوں پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے، درایں اثنا مصر کی وزارت داخلہ نے کہا: دھرنا دینے والوں کا قتل عام فوج یا پولیس نے نہیں کیا ہے۔


ادھر اس قتل عام کے بعد مصر کے معزول صدر مرسی کے حامیوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مزید قتل عام کو روکنے کے لئے سارے مصری سڑکوں پر نکل آئیں۔


اخوان المسلمون نے بھی اپنے حامیوں سے سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬