‫‫کیٹیگری‬ :
13 July 2013 - 16:06
News ID: 5640
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے نامور شیعہ عالم دین اور تھران کے امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے مصر میں صالح رھبریت کے فقدان کو مصریوں کی عظیم مصیبت شمار کیا ۔
آيت اللہ امامي کاشاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران دارالحکومت تہران میں ماہ مبارک رمضان کی پہلی نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت اور لاکھوں مومنین کی شرکت میں انتہائی خاص مذھبی جوش و جذبے کے ساتھ ادا کی گئی۔


آیت اللہ امامی کاشانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پس پردہ موجود دشمن کے ہاتھ نے ملت مصر کو ایک دوسرے کے خون کا پیاسہ کردیا ہے کہا: مصر میں صالح رھبریت کا فقدان اس ملک کے لئے بہت بڑی مصیبت بن چکا ہے مگر موجود حالات میں ملت مصر کو کاملا ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔


انہوں نے آیت شریفہ قران کریم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے آیت قبلہ میں فرمایا کہ ھم نے تمھارا قبلہ بدل کر خانہ کعبہ کو بنا دیا اور اب کعبہ ہی تمھارا قبلہ ہے اور اس کے بعد فرمایا کہ تم کفار سے نہ ڈرو بلکہ ھم سے ڈرو کیوں کہ ھم نے تم پر اپنی نعمتیں تمام کی ہیں ۔


آیت اللہ کاشانی نے بیان کیا: خداوند متعال نے فرمایا کہ ھم نے تمہیں عزت و استقلال دیا ، لھذا ھمارے حکم کی مخالفت کرنے سے ڈرو کیوں کہ اگر ھمارے حکم کی مخالف کرو گے تو قبلہ تم سے چھین لیا جائے گا، یعنی اتحاد و اقتدار و عزت تم سے لے لی جائے گی ۔


انہوں نے یہ سوال اٹھاتے ہوئے کہ یہ حالات کس نے  پیدا کئے ہیں پس  پردہ سرگرم عمل دشمنوں کے چہرے سے نقاب اٹھاتے ہوئے کہا: مصر بڑا عظیم اور قدیمی ثقافت والا ملک ہے، علم و دانش کے اعتبار سے اس ملک کی تاریخ بہت پرانی ہے، فن و ہنر کے اعتبار سے اس کا عظیم مرتبہ ہے، محل وقوع کے اعتبار سے یہ بے نظیر اسلامی ملک ہے۔


انہوں نے آخر میں کہا: ماہ مبارک رمضان ماہ رحمت و فیوضات الھی ہے اس ماہ میں رحمت خدا کے تمام دوازہ کھول دئے جاتے ہیں لھذا اپ سبھی اس موقع سے بخوبی استفادہ کریں ۔

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬