26 June 2013 - 19:08
News ID: 5583
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے حکومت مصر سے شیخ حسین شحاتہ اور دیگر شہداء کے خون میں رنگے ہاتھوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے مصر میں ولادت باسعادت امام زمانہ (عج) کی مناسبت سے منعقد ہونیوالے ایک پروگرام پر تکفیریوں کے حملے میں معروف عالم دین شیخ حسین شحاتہ اور چند دیگر افراد کی مظلومانہ شہادت کی پرزور مذمت کی ہے۔


حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ارسال کردہ اس مذمتی بیان میں کہا : ان دنوں جبکہ پورا عالم اسلام پندرہ شعبان کی مناسبت سے ولادت باسعادت منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی (عج) اور شب برات کا جشن منا رہا ہے اور مسلمان دعا و مناجات میں مصروف ہیں، دوسری جانب مصر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک ایسی ہی دعائیہ تقریب میں تکفیری سوچ کے حامل چند افراد نے حملہ کرکے معروف مصری عالم دین شیخ حسین شحاتہ اور چند دیگر شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا ہے۔

 

انہوں ںے تاکید کی: ہم جانتے ہیں مصری معاشرہ عالم اسلام میں اپنی اعتدال پسندی اور مذہبی ہم آہنگی کے سبب مشہور ہے، لیکن جب سے تکفیری سوچ کو یہاں نسبی آزادی ملی ہے وہ اپنے صیہونی عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے انہی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں جو دیگر اسلامی ممالک میں وہ انجام دے رہے ہیں۔ ہم مصری حکومت اور مربوط اداروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس قسم کے غیر اسلامی اور غیر انسانی افعال کی روک تھام کرے اور شیخ حسین شحاتہ اور دیگر شہداء کے خون میں رنگے ہاتھوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

 

انہوں نے کہا : ہمیں امید ہے کہ عالم اسلام میں خاص اہمیت کی حامل دینی درسگاہ جامعہ الازھر اس سلسلے میں گذشتہ کی طرح امت مسلمہ میں بھائی چارگی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے تکفیری فتنے کی روک تھام کے لئے اقدامات انجام دے گی، جو کہ امت کے درمیان فتنے کا باعث بن رہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہم ان بے گناہ افراد کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالٰی امت مسلمہ کو تمام فتنوں سے محفوظ رکھے، اپنے بیانیہ کے آخر میں انہوں نے شیخ حسین شحاتہ اور دیگر شہداء کی شہادت پر ان عزیز شہیدوں کے خانوادوں اور مصری عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬