07 July 2013 - 18:48
News ID: 5618
فونت
حجت الاسلام عبدالخالق اسدی:
رسا نیوز ایجسنی - ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے جنرل سیکریٹری نے دہشتگردوں کے حامیوں کو دھشت گردی میں برابر کے حصہ دار بتاتے ہوئے کہا: دہشتگردی کا واحد حل دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن ہے۔
حجت الاسلام عبدالخالق اسدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے لاہور پرانی انارکلی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ۔


حجت الاسلام اسدی نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشت گردی کی اطلاع کے باوجود عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکامی نے لاہور کے سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کی قلعی کھول دی کہا : لاہور کے حساس ترین علاقہ میں دہشت گردانہ کاروائی نے خفیہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں ۔


اسدی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے مخالف جماعتیں کو  ان بے گناہ شہداء کے خون ناحق میں برابر کے شریک جانا اورکہا: ، دہشت گردوں کو مذاکرات کی دعوت دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا نتیجہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔


انہوں نے کہا:  دہشت گردی کا واحد حل دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن ہے، جس کا ھم نے بارہا ہر فورم سے مطالبہ کیا ہے ۔


انہوں ںے مزید کہا : مساجد، امام بارگاہوں، اولیا کرام کے مزارات کی انتظامیہ سکیورٹی کے معاملات کی خود نگرانی کرے۔


عبدالخالق اسدی نے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کا اظھار کرتے ہوئے خود کو ان غم میں برابر کی شریک جانا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬