07 July 2013 - 18:34
News ID: 5617
فونت
رسا نیوز ایجنسی – گذشتہ شب انار کلی لاھور پاکستان میں ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجہ میں 5 لوگ جاں بحق اور 46 افراد زخمی ہوگئے بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے
پاکستان بم بلاسٹ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ شب انار کلی فوڈاسٹریٹ لاھور پاکستان کا علاقہ رات تقریباً دس بج کر پینتیس منٹ پر زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھماکہ کے نتیجہ میں 5 لوگ جاں بحق اور 46 افراد زخمی ہوگئے بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔


اس رپورٹ کے مطابق، ویک اینڈ کے باعث لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئے ہوئے تھے، فوڈاسٹریٹ میں رش معمول سے زیادہ تھا ، لیکن انتظامیہ نے کسی قسم کے سکیورٹی کے انتظامات نہیں کئے تھے۔


ڈی سی او لاہور، سی سی پی او لاہور اور  ڈی آئی جی نے اس دھماکہ کی تفصیل بتاتے ہوئے اطلاع دی کہ اس دھماکہ میں آدھا کلو بارود استعمال کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد ہوٹل کے باہر رکھے گئے فریزر کے پاس رکھا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور دو دھماکے سنائی دئے ۔


دھماکہ سے اردگرد کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔ وہاں کھڑی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


دھماکہ کے بعد پولیس نے پورے لاہور میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا، سڑکوں پر ناکے لگا کر آنے جانے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔ ہوٹلوں میں رہائش پذیر افراد کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے، دھماکہ کا مقدمہ تھانہ پرانی انارکلی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬