‫‫کیٹیگری‬ :
09 March 2013 - 19:25
News ID: 5202
فونت
رسا نیوزایجنسی – مینا بازار پشاور مسجد میں خوفناک بم دھماکہ کے سبب امام سمیت 7 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
زاھدان بمب دھماکہ



رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد چشتیہ مینا بازار پشاور پاکستان میں خوفناک بم دھماکہ کے سبب امام سمیت 7 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں اکثر افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہادتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

 

رپورٹ کے مطابق، دھماکہ میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی ہے جس میں تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے، دھماکہ خیز مواد منبر کے اندر نصب کیا گیا تھا ۔


زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکہ ظہر کی جماعت کے دوران ہوا، ظھر کی پہلی رکعت ادا کی جا رہی تھی ۔


دھماکے کی نوعیت شدید تھی اور آواز بہت دور دور تک سنی گئی، علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے وقت مسجد میں پچاس کے قریب لوگ نماز ادا کر رہے تھے، مسجد کی دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جبکہ پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجینسی نافذ کر دی گئی ہے۔


پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مینا بازار پشاور کا انتہائی مصروف بازار ہے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی ہے، جس میں تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬