‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2013 - 16:09
News ID: 5182
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کراچی سانحہ پر سخت رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے ریاستی اداروں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام جانا ۔
علامہ سيد ساجد علي نقوي



رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے عباس ٹائون کراچی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تاکید کی : معصوم جانوں کونشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔


حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : دہشت گردوں سے علمائے کرام، صحافی، ڈاکٹرز ، وکلاء سمیت کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے ، ملک میں جاری قتل عام سے ثابت ہوگیا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں۔


انہوں نے کہا: جب تک دہشت گردوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اورعوام کو حقائق سے آگاہ نہیں کیا جاتا اس وقت پاک سرزمین پر امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔


دوسری جانب شیعہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے سانحہ عباس ٹائون پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نے  3 روزہ سوگ کا اعلان کیاہے۔


انہوں نے کہا: آئے روز دہشت گردی کی وارداتوں سے ثابت ہوگیا کہ ملک میں عملاً دہشت گردوں کا راج ہے، معصوم جانوں کونشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬