‫‫کیٹیگری‬ :
09 July 2013 - 23:51
News ID: 5628
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ کہتے ہوئے کہ امت مسلمہ کو جس سنگین صورتحال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے تاکید کی: رمضان المبارک امت مسلمہ کیلئے تطہیر نفس کا بہترین موقع ہے ۔
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے رمضان المبارک 1434ھ کے آغاز پر اپنے ارسال کردہ پیغام میں امت مسلمہ کو ماہ مبارک رمضان کی ظرفیت سے مکمل استفادہ کی تاکید کی ۔


ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر یہ کہتے ہوئے کہ امت مسلمہ کو جس سنگین صورتحال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے کہا: اگر ماہ مبارک میں تطہیر نفس کے عمل کو خلوص اور محنت سے انجام دیا جائے تو آفاق کے درکھل سکتے ہیں اور رحمتوں کا نزول ہوسکتا ہے اور خدا کی مدد کا حصول یقینی ہوسکتاہے۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تطہیر نفس اور تزکیہ کے ذریعے جہاں ہم بیرونی مسائل کا مقابلہ آسانی سے کرسکتے ہیں وہاں اندرونی اختلافات، فروعی مسائل اور فرقہ وارانہ حالات بھی درست ہوسکتے ہیں اور ان مشکلات پر تطہیر نفس کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے کہا: اگر رمضان المبارک کے دوران روحانی برکتوں سے استفادہ کیا جائے اور خدا کے ساتھ خلوص کے ساتھ لو لگائی جائے تو اعتدال پسندی، سنجیدگی اور متانت کے زیور ہمیں حاصل ہوسکتے ہیں جس سے اختلافات کی حدت اور شدت میں کمی آسکتی ہے۔


سرزمین ایران کے اس نامور اس شیعہ عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا:  امت مسلمہ کے اندر بد امنی، ظلم و جور اور ناانصافی کا خاتمہ بھی تطہیر نفس سے ہی ممکن ہے کہا: پوری امت مسلمہ اس ماہ مبارک میں روزے کا فریضہ انجام دیتی ہے، خدا کے سامنے سر بسجود ہوتی ہے جس سے امت کے اندر ظلم سے دوری اور انصاف پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے امت کی اکثریت روزہ رکھتی اگر یہ اکثریت روزے کے تمام تقاضے پورے کرے، روزے کے فیوض و برکات سے استفادہ کرے تو وہ اس اقلیت پر چھاسکتی ہے اور انہیں کنٹرول کرسکتی ہے جو معاشرے اور دین میں خرابیاں پیدا کرنے اور تفرقہ پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔


قائد ملت جعفریہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امت مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ ماہ مبارک کے دوران خدا تعالیٰ کی لاریب کتاب قرآن کریم کے مطالعہ کو بالخصوص اپنی عادت بنائے اور اس کے معانی و مفاہیم پر خصوصی توجہ دے اور اس میں موجود اسرار و رموز کا باریک بینی سے جائزہ لے اور انہیں اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی پر نافذ کرے تاکہ انسانیت فلاح و ہدایت کے راستے پر گامزن ہوکر اخروی کامیابی سے ہمکنار ہوسکے مسلمانان پاکستان سے اپیل کی: اس ماہ مبارک میں اپنے مصیبت زدہ، دہشت گردی سے متاثرہ بھائیوں کو بھی ضرور یاد رکھیں اور ان کی ضرورتوں کا خیال کریں۔ 
                                                                         
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬