‫‫کیٹیگری‬ :
06 May 2013 - 17:23
News ID: 5359
فونت
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی:
رسا نیوزایجنسی - ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام صدر حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے سوریہ اور اردن کے حالیہ حوادث کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: شرپسندوں کے انسانیت سوز جرائم انکی اسلام دشمنی کا واضح ثبوت ہیں ۔
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام صدر حجت الاسلام  سید ساجدعلی نقوی نے ارسال کردہ پیغام میں کہا: شیطانی اور طاغوتی طاقتوں کے آلہ کاروں نے پیغمبر عظیم الشان کے جلیل القدر صحابی، اسلام کی خاطر حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والے مجاہد اور جنگ موتہ میں اسلام کے علمبردار اور شہید جن کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ’’خداوند قدوس نے جعفر طیار کو دو پر عطا کئے ہیں جن کے ذریعے وہ جنت میں پرواز کرتے ہوئے نظر آئیں گے کی ضریح مبارک جو جلادیا اور اپنا مکروہ اور پلید چہرہ دنیا کو دکھایا۔


اس پیغام میں مزید ایا ہے : اسی طرح رسول گرامی اسلام کے عظیم صحابی، امیر المومنین علی ابن ابی طالب اور اہل بیت کی محبت کا دم بھرنے والے عابد، زاہد اور متہجد باللیل حضرت حجر ابن عدی کی قبر مطہر کو بنش کرکے شریعت محمدی کا مذاق اڑایا ہے ہم اس ظالمانہ اور وحشیانہ اقدام کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور ایسے پست اور گھٹیا اقدامات کو انکی شکست کی دلیل سمجھتے ہیں۔


حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ میرے خیال میں یہ وہی شرپسند عناصر ہیں جنہوں نے شیطانی اور طاغوتی طاقتوں کا آلہ کار بن کر پاکستان، افغانستان ، عراق اور دیگر اسلامی ممالک میں قرآن پاک جلائے اور مقدسات اسلامی کی توہین ان کی عادت بن چکی ہے چاہےتاکید کی:  وہ مقدسات پیغمبر اسلام کی ذات مقدس ہو یا ان کے اہل بیت میں کوئی فرد ہو یا انکا کوئی جلیل القدرصحابی ہو۔


انہوں نے مزید کہا : البتہ ایسے اقدامات صہیونیوں کی جسارت کا پیش خیمہ بن سکتے جس کے ذریعے وہ آسانی سے مسجد اقصی کی توہین یا تخریب کے سلسلے میں اپنے ناپاک عزائم کو عملی کرسکتے ہیں، ایسے سفاک اور بے دین عناصر دراصل اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کے لئے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکاکر بنیادی اور اصلی مسائل سے انکی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں تاکہ اپنے شیطانی اہداف کو پورا کرسکیں۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : اس قسم کے سفاکانہ اور بے شرمانہ اقدامات کے خلاف پوری امت اسلامیہ کو یک زبان ہوکر شدید احتجاج کرنا چاہیے البتہ ایسے اقدامات سے اجتناب کرنا چاہیے جس سے شرپسند اور اسلام دشمن عناصر کو امت مسلمہ میں اختلاف ایجاد کرنے کا موقع مل سکے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬