رسا نیوز ایجنسی کی جعفریہ پریس سے رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ایک اہم اعلان میں فرمایا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ بات منظر عام پر آگئی ہے کہ پاکستان سے شام، قاتلوں کے گروہ بھیجے جا رہے ہیں اور اس کے خلاف نہ کوئی مذمت کی جارہی ہے اور نہ کوئی نہ وضاحت جاری کی ۔
حجت الاسلام نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ اب شام کی جنگ بین الاقوامی شکل اختیار کر رہی ہے اور پاکستان اس کا فریق بن چکا ہے جو کہ نہایت افسوسناک ہے کہا: ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ سوچ رہے ہیں کہ عقیلہ بنی ہاشم، ام المصائب جناب سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے روضہ مبارک کی حفاظت اور اس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے لوگوں کو پاکستان سے شام جانے کا حکم دیں ۔
دوسری جانب قائد ملت جعفریہ پاکستان کے دفتر قم کے ذمہ دار حجة الاسلام سید محمد ظفر نقوی نے حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے کہا: ھم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہیں ۔
انہوں نے جعفریہ پریس کے نمائندہ سے گفتگو میں بعض نادان اور نام نہاد مسلمانوں کو استعماری طاقتوں کا آلہ کار بننے پر اظھار افسوس کرتے ہوئے کہا: عرصہ دراز سے استعماری اور شیطانی قوتیں اسلام اور مسلمانوں کو کمزور کرنے اور ایک دوسرے سے دور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں ۔
پاکستان کے اس شیعہ عالم دین نے مزید کہا: اس کا منہ بولتا ثبوت اسلامی ممالک بالخصوص شام کے بدلتے ہوئے حالات ہیں کہا: جو اس وقت ایک بین الاقوامی جنگ کی صور اختیار کرچکے ہیں ، جن میں مقدسات کی توہین کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی جان و مال اور ناموس سے کھیلا جارہا ہے ، اور افسوس اس بات کا ہے کہ اسلامی حکومتیں یا تو خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں یا اس ظلم میں برابر کی شریک ہیں ۔
انہوں نے اس انسانیت سوز جرائم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے اہم اعلان اور بیانات کی تائید میں کہا: ھم ان کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے تمام مقدسات بالخصوص عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں ہتھیلی پر لئے ہوئے ہر وقت تیار ہیں ۔