رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے صدر حجت الاسلام سید ہاشم صفی الدین نے گذشتہ روز الشہابیہ علاقہ میں ایک شھید استقامت کے سلسلہ سے منعقدہ پروگرام میں شام مخالفین کو اسلحہ بھیجنے جانے کے حوالہ سے امریکی حکام کے فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ فیصلہ اس بات کا بیانگر ہے کہ امریکی حکام شام میں اپنی شکست کی الجھنوں میں مبتلا ہیں ۔
انہوں نے یاد دہانی کی: یہ فیصلہ دھشت گردوں کی مزید جنایت کا سبب بنے گا اور امریکی حکام اس کے حقیقی ذمہ دار ہوں گے ۔
حزب الله لبنان کے اس برجستہ رکن نے بیان کیا: اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی اور صھیونی پروجیکٹ کا مقصد شام کی نابودی اور اس کا تجزیہ ہے ۔
حجت الاسلام صفی الدین نے کہا: امریکا اور علاقہ کے بعض ممالک ایک مدت سے کھلم کھلا شامی دھشتگردوں کی حمایت میں مصروف ہیں ۔
انہوں نے مزید بیان کیا: اسلامی مقاومت جس طرح صھیونی فوج کے مد مقابل رہی اور اسے ہرا کر ہی دم لیا اسی طرح شام میں تکفیروں کے مد مقابل بھی رہے گی ۔
حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے صدر نے واضح طور پر یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایک طرف شام پر اسرائیل کے ہوائی حملہ سے امریکا کی حمایت اور دوسری جانب شامی دھشت گردوں سے امریکا کی مسلحانہ حمایت اس بات کی بیان گر ہے کہ غاصب صھیونیت اور تکفیری دونوں ہی ایک پیلٹ فارم پرموجود ہیں ۔