26 June 2013 - 18:19
News ID: 5579
فونت
مصری مفکر نے رسا نیوز سے گفتگو میں:
رسا نیوز ایجنسی – مصر کے شیعہ مفکر نے شیعہ مذھب سے وھابیوں کی رقابت اور مقابلہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: شیعہ مخالف اجلاس میں محمد مرسی کی شرکت اور شیعوں کو دی جانے والی دھمکیوں کے مقابل خاموشی کا پیروان اهل بیت(ع) کے قتل میں کردار رہا ہے ۔
دمدراش العقالي


 مصر کے شیعہ مفکر دمدراش العقالی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں مصر کے صوبہ جیزه میں جشن امام عصر(عج) کے دوران، وھابی تکفیروں کے حملہ میں چار شیعوں اور نامور شیعہ عالم دین شیخ حسن شحاتہ کی شھادت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تکفیری وھابی گروپ نے مصر کی نئی حکومت کے تشکیل کے آغاز ہی سے شیعوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا اور اس وقت بزرگترین شیعہ دشمنی کا لقب لینے کے درپہ ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: شیخ حسن شحاتہ ایک شیعہ گھر میں امام زمان(عج)  کے سلسلہ میں تقریر میں مصروف تھے کہ دیہات کے باہر سے آنے والے دھشت گردوں نے اس گھر پر حملہ کرکے ان لوگوں بری طرح قتل کیا ، جبکہ شیخ حسن شحاتہ دروازہ بند مکان میں تقریر کرنے میں مصروف تھے اور ان افراد کے لئے ھرگز مشکل ساز بھی نہیں تھے ۔


العقالی نے قرضاوی اور بعض اسلامی تحریکوں کو اس جنایت کا مسبب جانا اور کہا: یقینا مصر کے صدر جمھوریہ محمد مرسی بھی اس جنایت کے مسببین میں سے ہیں، کیوں کہ وہ «شام کے مددگاروں» کے عنوان سے مصر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شریک ہوئے ۔


اس  مصری مفکر نے کہا: اس اجلاس میں بے شمار شیعت کی توھین کی گئی اور شیعوں کو دھمکیاں بھی دی گئیں مگر انہوں نے کسی قسم کے رد عمل کا اظھار نہیں کیا، تکفیروں نے بھی اسے گورمنٹ کی ہری جھنڈی سمجھتے ہوئے شیعوں کے قتل کے لئے استعمال کیا ۔


انہوں ںے الازھر کی جانب سے دئے گئے مذمتی بیانیہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: الازھر نے اس بیانیہ کو ملت مصر اور دنیا کے سامنے اپنی عزت کی حفاظت میں صادر کیا کیوں کہ مصر کے لوگ اس جنایت کے شدید مخالف ہیں اور انہوں نے اس عمل سے اپنی ناراضگی کا اظھار بھی کیا ہے ۔


العقالی نے سیکورٹی مراکز کی درخواستوں کے سبب شیخ حسن شحاتہ اور دیگر شھیدوں کی تجلیل میں پروگرام منعقد نہ کئے جانے کے اسباب کی جانب اشارہ کیا اور کہا:  تکفیریوں کے کینسر سے مصر کی نجات موجودہ مسئلہ سے کہیں زیادہ ضروری ہے ، شیخ حسن شحاتہ اور دیگر شھیدوں کی تجلیل میں پروگرام کے انعقاد کا کوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ ممکن ہے یہ پروگرام شیعوں کے خلاف ایک اور حادثہ کا سبب بنے ، مصر کی عوام ھمارے ساتھ ہے جو اھم بات ہے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬