25 June 2013 - 18:53
News ID: 5576
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ صدر جمہور مصر کے سرکاری ادارہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ صدر جمہور نے صوبہ الجیزہ کے ابو مسلم گاوں کے چار شیعوں کے قتل میں ملوس مجرم کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے ۔
مصر میں چار شیعوں کے قتل میں ملوس افراد کی گرفتاری کا حکم جاری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر جمہور مصر کے سرکاری ادارہ کے ترجمان عمر عامر نے بیان کیا : صدر جمہوری مصر کے ادارہ نے مصر میں چار شیعوں کے قتل کی شدید طور سے مذمت کی ہے ۔

انہوں نے پریس رپورٹروں کے درمیان اپنی تقریر میں تاکید کی ہے کہ یہ حادثہ عجیب اور مصری معاشرے کے اخلاق و آداب سے دور ہے ۔

عامر نے اس اشارہ کے ساتہ کہ صدر جمہور نے ملزمان کو فورا گرفتار کر کے عدالت کے حوالہ کرنے کے اقدام پر زور دیا اور وضاحت کی ہے کہ کسی بھی صورت میں جو لوگ  اذیت و آزار کے ذریعہ ملک کی سلامتی کو خطرہ میں ڈالے نگے تو ذرہ برابر بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

قابل ذکر ہے سلفی وہابیوں نے الجیزہ صوبہ کے ایک شیعہ کے گھر پر حملہ کیا کہ جس میں شیخ حسن شحاتہ اور ان کے دو بھائی بھی موجود تھے ان لوگوں پر حملہ کر کے ان پر ڈنڈے کی بارش کر دی ۔

شیخ حسن شحاتہ اپنے دو بھائیوں اور ایک شاگرد کے ساتہ اس حملہ میں شہید ہو گئے ۔ اس ظلم و بربریت پر سلامتی فورس نے کسی بھی طرح کا رد عمل پیش نہیں کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬