حوزہ علمیہ قم ایران کے مشہور و معروف استاد آیت الله سید احمد خاتمی نے رسا نیوز ایجنسی سے گفت و گو میں مصر کے شیعوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اظہار کیا : اسلامی دنیا چاہے شیعہ ہوں یا سنی سب لوگ ان ظالم و جنایت کاروں کے خلاف متحد ہوں کیونکہ وہ لوگ ایسے خائن ہیں جو کہ خود کو اسلام کے نام پر تعارف کراتے ہیں اور اسلامی اصول کی مخالفت کرتے ہیں ؛ اور دوسری طرف انسانی دنیا جو انسانیت کے لئے ذمہ داری کا احساس کرتے ہیں وہ ان وحشی انسانیت کے قاتل کے مقابلہ میں محاذ قائم کریں ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتہ کہ مصر میں شیعوں کے قتل کی تحریک کو موقت نہیں جانا ہے اور کہا : اسلامی دنیا میں تکفیریوں کے ظالم و جرائم کا یہ ایک نمونہ ہے ؛ ان ظالموں کی سفاکیت و بربریت شام ، بغداد اور پاکستان میں باقاعدہ بیان کر رہی ہے کہ ان جنایت کاروں کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ اسلامی دنیا میں آتش انگیزی و اختلاف پیدا کریں ۔
حوزہ علمیہ قم ایران کے مشہور و معروف استاد نے اس تاکید کے ساتہ کہ شیعوں کا قتل عام سامراجی و استبدادی سازش کی بنا پر ہے بیان کیا : یہ بدبخت جاہل افراد و کم عقل سامراجی دنیا کے مقصد کی تکمیل میں مشغول ہیں یہ مجرم بعض وقت ان جانے میں تو اکثر جانتے ہوئے امریکا اور برطانیہ کے نوکر ہیں ۔
آیت الله خاتمی نے وہابیوں کے خائن مفتی کو ان مجرموں سے زیادہ ظالم جانا ہے اور کہا : وہ لوگ تکفیری فتوی کے ذریعہ ان وحشی افراد کو قتل اور انسان کشی و مسلمان کشی پر ابھارتے ہیں ۔