‫‫کیٹیگری‬ :
02 November 2013 - 17:53
News ID: 6096
فونت
حجت الاسلام والمسلمین اختری:
رسا نیوزایجنسی - مجمع جهانی اهل بیت(ع) کے جنرل سکریٹری نے اسلامی ممالک میں وہابیت کے ہاتھوں انجام پانے والی جنایتوں کا تذکرہ کیا اور کہا: جنایت کار آل سعود اور جاہل وہابی مفتیوں نے دین اسلام کو کھیلونا ، محارم اور اسلامی حرمتوں کا مضحکہ بنا رکھا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمين اختري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جهانی اهل بیت(ع) کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن اختری نے صوبہ اہواز میں ہونے والے دوسرے عالمی ولایت اجلاس کے افتتاحیہ میں عالم اسلام کی موجود صورت حال کا تذکرہ کیا اور کہا : اسلامی دنیا میں اہلبیت اطھار علیھم السلام کی منزلت اور ان کی شخصیت پر پردہ پوشی اپ کی مظلومیت کی نشانی ہے  ۔ 


انہوں ںے مزید کہا: یہ مظلومیت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولایت کے ابتدائی دنوں سے شروع ہوئی اور اپ کے سلسلہ میں کینہ توزیاں بڑھتی چلی گئیں یہاں تک کہ اج بھی جاری و ساری ہے ۔


حجت الاسلام والمسلمین اختری نے کہا: بعض افراد ولایت علی(ع)  کو چھپانا چاھتے تھے اور اسی بنیاد پر انہوں نے اسلامی حقائق میں تحریف کرنے کی کمر کس لی  ۔ 


مجمع جهانی اهل بیت(ع) کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے موجودہ حالات میں بھی دشمن نے حقائق میں تحریف کرنے کی ٹھان لی ہے کہا: اج علمائے اسلام کے دوش پر عظیم ذمہ داری ہے کہ مناسب طور و طریقہ سے وہابیت کا مقابلہ کریں اور ولایت جیسے اجلاس کا انعقاد اس سے مقابلہ کا بہترین طریقہ ہے ۔


انہوں نے کہا: اج ضرورت اس بات کی ہے کہ میڈیا ، علماء اور مفکرین آل سعود کو وہابیت کی تربیت کا مرکز سمجھتے ہوئے اس سے مقابلہ کی کمر کسیں  ۔


حجت الاسلام والمسلمین اختری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہابیت کے ہاتھوں اسلام کی تاریخ میں تحریف کئے جانے پر لگام دیا جانا ضروری ہے کہا: علمائے اسلام ، لشکر شیطان کے مقابل ایمان و عقیدہ کی حدیں معین کرکے مستضعفین جھان کا دفاع اور ان کی حمایت کریں ۔


مجمع جهانی اهل بیت(ع) کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ وہابی پاکستان ، عراق ، افغانستان اور شام میں اپنے کرایہ کے مزدور بھیجنے میں مصروف ہیں کہا: تکفیروں کے ہاتھوں اسلامی ممالک میں انجام پانے والی جنایتون نے ان کے چہرے سے پردہ اٹھا دیا ہے  ۔


انہوں نے مزید کہا: جنایت کار آل سعود اور جاہل وہابی مفتیوں نے دین اسلام کو کھلواڑ بنا رکھا ہے نیز محارم اور اسلامی حرمتوں کو مضحکہ بنا رکھا ہے ۔


حجت الاسلام والمسلمین اختری نے وہابی مفتیوں کے توسط  محارم سے نکاح کو جائز بتائے جانے کو شرم شرم آور جانا اور کہا:  علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے فتووں کے مقابل قیام کریں اور وہابی مفتیوں کی خباثتوں سے لوگوں کو اگاہ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬