رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے اپنے ایک پیغام میں ملک شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ
پر راکٹ لانچر سے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
مرجع تقلید کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
اس وقت اسلامی دنیا جو سب سے بڑی مصیبت میں گرفتار ہے وہ سلفی ، تکفیری وہابی مسلک کے پیدا ہونے کی وجہ ہے جو کہ بہت ہی مضحکہ خیز اور بے بنیاد منطق پر اعتماد کرتے ہوئے قتل و غارت و تخریب کا بازار گرم کر رکھا ہے اور مسلمانوں کے لئے طرح طرح کی مشکلات پیدا کرنے میں مشغول ہیں اور اسلام کے دشمنوں کی طرف سے ہر طرح کی حمایت حاصل کر رہے ہیں ۔
ہم لوگ اس وقت ملک شام میں حضرت زینب سلام الله علیها کے روضہ مبارک پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
وسیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون
حسین نوری همدانی
20 جولائی 2013