‫‫کیٹیگری‬ :
01 August 2013 - 13:45
News ID: 5739
فونت
آیت‌الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے استاد نے اس بیان کے ساتہ کہ توحید کا لازمہ ولایت پر اعتقاد رکھنا ہے بیان کیا : ولایت پر ایمان در حقیقت اعتقاد توحید کا مکمل ہے اور اگر کوئی شخص ولایت کو قبول نہیں کرتا ہے تو اس کا توحید پر اعتقاد بھی ٹوٹ جائے گا ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم ایران کے مشہور و معروف استاد آیت ‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس کے (حضرت امام خمینی رہ حسینیہ) میں منعقدہ اپنے درس اخلاق میں امام صادق علیہ السلام کی ایک حدیث جس میں انہوں نے اپنے ایک چاہنے والوں سے خطاب ہو کر فرمایا تھا اس حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام نے فرمایا « کیا چھپا کر صدقہ دینا بہتر ہے یا واضح طور پر ؟» خود اس سلسلہ میں اپنا جواب بیان کرتے ہوئے بیان کیا کہ صدقہ چھپا کر دینا افضل ہے اور اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے خداوند عالم کی اطاعت و اس کی عبادت جس زمانہ میں امام معصوم علیہ السلام کی طرف سے حکومت بنائی نہیں گئی ہو زیادہ افضل ہے اس کہ وجہ یہ ہے کہ اس زمانہ میں سختی و زحمات زیادہ ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس روایت میں جس شخص نے سوال کیا ہے اس کا نام عمار تھا کہ جس نے اپنے سوال کا جواب حاصل کرنے کے بعد اپنے سوالوں کے سلسلہ کو اس طرح جاری رکھا کہ کیا ہم لوگوں کی عبادت افضل ہے یا جو لوگ ظہور کے زمانہ میں زندگی بسر کر رہے ہیں تو امام جعفر صادق علیہ السلام اس کوشش میں ہیں کہ اس طرح کے موازنہ والے سوالات سے دوری اختیار کی جائے اور فرماتے ہیں کہ اپنی زندگی کو بدر کے زمانہ میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی سے موازنہ کرو ۔

اہل بیت (ع) کے ولایت کا اعتقاد رکھنے والوں کا مقام بدر و احد کے شہدا کے جیسا ہے

حوزہ علمیہ قم ایران میں اخلاق کے استاد نے اس بیان کے ساتہ کہ یہ روایت کا سلسلہ اسی طرح جاری ہے یہاں تک کہ امام صادق علیہ السلام نے اس شخص کا مقام جو اہل بیت (ع) کے ولایت پر اعتقاد رکھتا ہے اس کے مقام کو بدر و احد کے شہدا سے موازنہ کرایا ہے وضاحت کی : یہ بشارت اور انعام اکثر امام معصومین کی طرف سے شیعوں کو دیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص ان کی ولایت کو قبول کرتا ہو اور حقیقت کو پہچانتا ہو اس وقت اس شخص کا مقام شہدا سے بھی بلند ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬