‫‫کیٹیگری‬ :
18 September 2013 - 15:46
News ID: 5948
فونت
آیت‌ الله مصباح یزدی:
رسا نیوز ایجنسی - امام خمینی(ره) تعلیمی و تحقیقی مرکز کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ درس و تہذیب نفس کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی مسائل سے آگاہی طلاب کے ضروری ہے کہا: بہت سارے افراد تھے جو بصیرت کے فقدان کی بناء پر دشمنوں کا شکار ہوں گئے ۔
آيت ‌الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی(ره) تعلیمی و تحقیقی مرکز کے سربراہ آیت ‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے امام خمینی(ره) تعلیمی و تحقیقی مرکز کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے پروگرام میں یہ بیان کرتے ہوئے انسانی سعادت کا راستہ فقط اسلام کا راستہ ہے کہا: اسلامی احکام کی پیروی کے بغیر انسان کو سعادت حاصل نہیں ہوسکتی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی معارف خود بہ خود معرفی نہیں ہوتے کہا: اسلامی معارف سے اگاہی و واقفیت حاصل کرنے والے دوسروں تک اسے منتقل کریں  ۔


خبرگان رھبر کونسل میں تھران کے عوامی نمائندہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ معارف اهل بیت(ع) و حقائق اسلام کی شناخت کا راستہ پُر پیچ و خم راستہ ہے کہا : لوگ تمام اسلامی معارف تک نہیں پہونچ سکتے ، لذا کام کی تقسیم لازمی ہے کیوں کہ اسلامی معارف کا دائرہ بہت بڑا اور وسیع دائرہ ہے ۔


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دین سمجھنے اور دین کی ترویج کے لئے تہذیب نفس ضروری ہے کہا: اسلامی روایتوں میں ایا ہے کہ تکبر اور خود پسندی انسانوں کی ترقی میں روکاوٹ بنتی ہے اور کفر کا سبب ہے ۔


امام خمینی(ره) تعلیمی و تحقیقی مرکز کے سربراہ نے مزید کہا: طلاب تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تهذیب نفس اور اخلاق کو اپنا مقصد بنائیں اور اس سلسلہ میں سنجیدگی اختیار کریں نیز لالچ و تکبر سے دوری کریں چوں کہ نیا دین اور فرقہ بنانے والے ان دو خصلتوں میں مبتلاء رہے ہیں  ۔


آیت ‌الله مصباح یزدی نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جو تقوی الھی اور عبادت خداوندی کو فقط انفرادی مسائل سے مخصوص جانتے ہیں کہا : بعض شھادت، ظلم و بدعت سے مقابلہ اسلام کا حصہ نہیں جانتے کہ جو انحراف ہے ، کیوں کہ اگر ایسا سوچیں گے تو پھر غیرانفرادی مسائل کون لوگ دیکھیں گے اور بیان کریں گے ۔


انہوں نے مزید کہا: اگر ہم کہیں کہ اسلام فقط انفرادی مسائل تک محدود ہے تو یہ سیکولر نظریہ ہے کہ اس صورت میں دنیاوی مسائل اور سیاست سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے ۔


خبرگان رھبر کونسل میں تھران کے عوامی نمائندہ نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو اگے بڑھاتے ہوئے یہ بیان کیا کہ خداوند متعال نے عالم بشریت ، اسلام اور ایرانیوں پر احسان کیا اور ایسی فرد کا انتخاب کیا جو اسلام کو انفرادی نہیں جانتا تھا کہا: اسلام کے  سیاسی اور سماجی ضروری مسائل بھی ہیں جن کی شناخت اور لوگوں کو اس سے اگاہ کرنا ضروری ہے ۔


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے کہا: بزرگ ترین کفران نعمت یہ ہے کہ انسان، امام خمینی(ره) کے کئے ہوئے کاموں کو فراموش کرجائے اور اپنے دوش پر موجود ذمہ داریوں سے غفلت کرے ۔


امام خمینی(ره) تعلیمی و تحقیقی مرکز کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ درس و تہذیب نفس کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی مسائل سے اگاہی طلاب کے ضروری ہے کہا: بہت سارے افراد تھے جو بصیرت کے فقدان کی بناء پر دشمنوں کا شکار ہوں گئے  ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬