رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم ایران کے مشہور و معروف استاد آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی ایران کے دفتر قم کے امام بارگاہ حضرت امام خمینی( رہ) میں منعقدہ ہونے والے درس اخلاق میں سورہ مبارکہ «رعد» میں نیک اور بد انجام کے لحاظ سے انسان کو دو گروہ میں تقسیم کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: نیک انجام کے مالک افراد خداوند عالم سے کئے ہوئے اپنے عہد و پیمان پر قائم و دائم ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : دینی تعالیمات میں اس بات کا تذکرہ نہیں ہے کہ ہم برے کاموں کا جواب برائی سے دیں کیونکہ جب ہم، دشمنوں کے برے کام کا اچھے کام سے جواب دیں گے تب انہیں اچھے ، قریبی اور مخلص دوست میں بدل سکتے ہیں ۔
دنیا اور آخرت کی زندگی کا ایک دوسرے سے کوئی موازنہ نہیں
حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے نمایاں استاد نے اس بیان کے ساتہ کہ دنیا اور آخرت کے درمیان بنیادی فرق پایا جاتا ہے اظہار کیا : دنیا اور اخرت کی زندگی کی مدت قابل مقایسہ نہیں، اگر ہزاروں برس بھی اس دنیا میں زندگی بسر کی جائے تو بھی اخرت کی ابدی حیات کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں ہے ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : وہ انسان جو صبر اختیار کرتے ہیں جنت میں ان کے لئے مراتب اور بے شمار نعمتیں ہیں اور فرشتہ جس سمت سے بھی ان کے پاس آتے ہیں ان کے صبر کی وجہ سے ان کا احترام کرتے ہیں ۔
آیت الله مصباح یزدی نے خدا کے سامنے خشوع کی تاکید کرتے ہوئے یاد دہانی کی: خداوند عالم بہت بڑا اور عظمت والا ہے ، انسان اپنے حقیر اور مختصر وجود سے اس ذات کی عظمت کے مفھوم کو سمجھے اور اس کے مقابل میں خاشع و خاضع رہے اور جان لے کہ اس کے تمام اعمال خدا کی بارگاہ میں مورد حساب و کتاب قرار پائیں گے ۔