رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے اپنے ایک پیغام میں مصر کے سلفی وہابیوں کے ذریعہ مصر کے شیعہ رہنما شیخ حسن شحاتہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر شدید مذمت کی ہے ۔
اس بیانیہ میں بیان ہوا ہے : استاد فاضل اور بزرگ مجاہد شیخ حسن شحاتہ اور ان کے ساتہ اہل بیت (ع) کے ماننے والے ان کے تین ساتھیوں کی مصر میں شہادت تکفیری گروہ کے ذریعہ ہونے کی خبر نہایت افسوسناک ہے جن تکفیری گروہ کا تعلق شیطان بزرگ امریکا اور صہیونی حکومت سے ہے جن کا مقصد اسلامی قوم کے درمیان اختلاف پیدا کرنا اور فتنہ پھیلانا ہے اور اس طرح سے اسلامی معاشرے میں افرا تفری اور تباہی پھیلتا ہے ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے وضاحت کی : اس دردناک حادثہ پر امام زمانہ (عج) کی خدمت تعزیت پیش کرتا ہوں اور اسلامی دنیا کے علماء خاص کر الازھر کے اساتذہ اور مصر کی شریف قوم سے اپیل ہے کہ یہ سلفی و وہابی گروہ اسلامی و عربی دنیا میں اختلاف و فتنہ پھیلانے کی کوشش میں ہے جس کا مقابلہ کریں اور ان کے اس خبیث سازش جس میں اسلام حنیف اور اسلامی و انسانی اقدار و سلامتی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ناکام بنائیں ۔