‫‫کیٹیگری‬ :
30 June 2013 - 16:06
News ID: 5596
فونت
آیت الله ایمانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران کے معروف عالم دین نے اس بیان کے ساتہ کہ شیعوں کا قتل صہیونیسم منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے بیان کیا : دشمن کی کوشش ہے کہ اندھے تعصب اور احساسات کی تحریک کے ذریعہ مسلمانوں کے درمیان مذہبی اختلاف کی ترویج اور مسلکی تنازعہ کو شعلہ ور کرسکے ۔
آيت الله اسدالله ايماني


ایران میں حوزہ علمیہ کے استاد اور مشہور عالم دین آیت الله اسدالله ایمانی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں اس بیان کے ساتہ کہ دنیا بھر میں شیعوں کا قتل مسلمانوں کا کام نہیں ہے اظہار کیا : اگر یہ لوگ اسلام اور مسلمان ہونے کا دعوا کرتے ہیں تو ان کا یہ دعوا صرف ظاہری اسلام ہے لیکن اصل میں یہ لوگ صہیونیست اور عیسائی ہیں ؛ جو لوگ صہیونیستوں کے سیاسی پارٹی کے لئے کام کر رہے ہیں سامراجی دنیا ان کے اخراجات پوری کر رہی ہے ۔

انہوں نے سامراجی دنیا کا اصل مقصد اسلامی مذاہب کے درمیان اختلاف پیدا کرنا ہے وضاحت کی : وہ حادثہ جو مصر میں پیش آیا اور یہی پاکستان اور شام کے علاوہ دوسری جگہوں پر بھی رو نما ہو رہا ہے ؛ یہ مذہبی جنگ ایجاد کرنے کے لئے تمام سازشیں ہو رہی ہے ، دشمنوں کی کوشش ہے کہ آگ کو شعلہ ور کریں اور احساساتی تحریک و اندھے تعصب کے ذریعہ اس منصوبہ سے فائدہ حاصل کرتے رہیں ۔

آیت الله ایمانی نے قائد انقلاب اسلامی کی طرف سے ان کے مقدسات کی حفاظت اور ان کی توہین کے حرمت کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور کہا : مقدسات کی توہین کرنے والے اپنے ان امور کے سلسلہ کو جاری رکھنے سے ان کو بہانہ دے رہے ہیں تا کہ وہ سامراجی دنیا کے مفاد میں ان کے مقصد کو پوری کریں ۔


شیراز کے امام جمعہ نے بیان کیا : کسی بھی اسلامی ممالک میں یہ آزادی جو ایران اپنے ملک میں اہل سنت کے مختلف فرقہ کو دی رہی ہے پائی نہیں جاتی ہے ؛ اس ملک کے بعض صوبوں میں سنی نشین مختلف علاقہ میں یہاں تک کہ آزان ان کے فرقہ کے مطابق دی جاتی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬