![حضرت آيت الله نوري همداني](/Original/1392/08/01/IMAGE635181386223281250.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر سے قبل درس خارج فقہ کے اغاز پر جو مسجد اعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم(س) میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ کی شرکت میں منعقد ہوا تاکید کی : افسوس غدیر کو اجاگر کئے جانے میں ہمیں جس طرح کی فعالتیں انجام دینی چاہئے تھی ویسی انجام نہیں پائی ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ان دنوں شیعت کے خلاف سرگرمیاں اور فعالیتیں تیز ہوگئی ہیں کہا: اج کفر و استکبار اور تکفیری گروہ شیعت کے خلاف متحد ہوچکے ہیں اور اس مذھب کی نابودی کے درپہ ہیں ۔
انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ان دنوں مختلف سائٹیں شیعت کے خلاف فعالیتوں میں مصروف ہیں کہا: غدیر سے لوگوں کو بخوبی اشنا کیا جائے ، ایت شریفہ اکمال دین کہ بخوبی تفیسر کی جائے اور یوم غدیرکو تاریخ ایک اہم دین یاد کیا جائے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مرسل اعظم (ص) کے بتائے ہوئے راستہ سے انحراف مسلمانوں کی بنیادی مشکلات کی جڑ ہے کہا: بعض افراد کے دلوں میں اہلبیت علیھم السلام کا بغض و ان کی دشمنی موجود تھی جو آنحضرت کے انتقال کے بعد معاشرہ میں ظاھر ہوگئی اور انہوں نے اپنی دشمنی کو جامعہ عمل پہناتے ہوئے حضرت امام علی(ع) کو زمام حکومت سنبھالنے کی اجازت نہیں دی ۔
انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی معاشرہ کی اسلامی حکومت ، پیغمبر اسلام (ص) اور معصوم اماموں علیھم السلام سے مخصوص ہے اور عصر غیبت میں یہ حکومت ولی فقیہ کا حق ہے کہا: ولی فقیہ کے علاوہ ہر قسم کی حکومت غیر مشروع اور اسلام کی نگاہ میں غیر قانونی ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے ایٹمی توانائی کو اسلامی جمھوریہ ایران کا مسلمہ حق جانا اور مغربی ممالک اور امریکیوں کو خطاب میں کہا: ہم پابندیوں کے سامنے ھرگز سر تسلیم خم نہیں کرنے والے ۔
اس مرجع تقلید نے یاد دہانی کی : مغربی دنیا کو اسلامی جمھوریہ ایران کی عظیم ملت اور حوزہ علمیہ قم کا پیغام یہ ہے کہ ہم ھرگز اپنے مسلمہ حق سے پیچھے نہیں ہٹنے والے ، البتہ اگر مذاکرات میں ہمیں اپنا مطلوب حاصل ہوا تو ہم بھی ان کی حمایت کریں گے ۔