‫‫کیٹیگری‬ :
22 April 2013 - 17:01
News ID: 5306
فونت
احمدی نژاد:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے صدر جمھوریہ نے تاکید کی: آنے والے انتخابات میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت، دشمن کی کمر توڑ دے گی ۔
احمدي نژاد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر جمھوریہ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے صوبہ خوزستان میں عوام کے ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا : آنے والے انتخابات میں پانچ کڑوڑ افراد کی شرکت، دشمن کی کمر توڑ کر رکھ دے گی.


انہوں نے کہا : آئندہ انتخابات میں 5 کڑوڑ افراد ووٹنگ کے نتیجے میں بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے منتخب ہونے والے نمائندے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملت ایران کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے.


محمود احمدی نژاد نے کہا : ہمارے دشمن ہم پر پابندیاں لگا کر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے اور وہ خود بھی اس بات کی طرف متوجہ ہیں کہ اگر پوری دنیا کے شیاطین بھی جمع ہو جائیں تب بھی وہ ملت ایران سے ایٹمی ٹیکنالوجی کی معلومات نہیں چھین سکتے.
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬