‫‫کیٹیگری‬ :
25 May 2013 - 17:26
News ID: 5441
فونت
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران بدھ کے دن شام کے سلسلہ میں بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
عباس عراقچي


رسا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے مختلف ممالک کے وزراء خارجہ ، اعلی عہدیداروں اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں کو دی گئی دعوتوں نیز ان کی جانب سے ہوئے خیر مقدم سے باخبر کیا ۔


عباس عراقچی نے تہران کے بین الاقوامی اجلاس میں شام کے بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کی کوشش سے تعبیر کیا اور کہا: اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے اس بات پر یقین رکھتا تھا کہ شام کا بحران صرف مفاہمت آمیز طریقوں سے حل کیا جاسکتا ہے ۔


نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے تہران نشست کو تشدد روکنے اور پرامن طریقوں پرعمل درآمد نیز شام میں قومی گفتگو شروع کرانے کی کوشش قراردیا۔


ادھر روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : بعض ممالک شام کے بارے میں جینوا ٹو کانفرنس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے شام کے خلاف غیر تعمیری قرارداد منظور کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا: ان کوششوں کا مقصد خاص اھداف تک پہنچنا ہے جبکہ ان حالات میں بنیادی ھدف شام میں تشدد کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔


اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ تہران اور جینوا ٹو نشستوں کے نتائج شام کے بحران کے پرامن حل پر منتج ہونگے۔


محمد حزاعی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر اس اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے جو شام کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی بات کرتا ہو ، شام میں ایرانی فوجیوں کی موجودگی اور ہتھار ارسال کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬