رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سکریٹری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آئے دن شام کے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں ژنو 2 کانفرنس پر سنجیدہ ہونے کی تاکید کی اور شام کو موجودہ مشکلات سے باہر نکالنے کے سلسلہ میں مناسب راستہ تلاش کئے جانے کی تاکید کی ۔
اکمل الدین احسان اوغلو نے اپنے مسکو کے سفر کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں سے ھماری درخواست ہے کہ ژنو 2 گفتگو کو نتیجہ تک پہونچانے کی کوشش کریں ۔
انہوں ںے شام میں فوجی مداخلت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا: ھم شام کے استقلال اور زمینی محدودہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔
اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سکریٹری نے یاد دہانی کی کہ ھرگز شام ایک دوسرا صومالیہ نہ بننے پائے چوں کہ اس صورت میں ھم پورے علاقہ میں منفی اثرت کے شاھد ہوں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ ژنو 2 کانفرنس شام کے مسائل کو ڈیپلومیٹیک طریقہ سے حل کرنے کی غرض سے جولائی میں منعقد کی جائے گی ۔